Qمیرے دورے کا مقصد پشین کے عوام کو درپیش مشکلات خاص طور سے صحت، تعلیم اور امن و امان سے متعلق حقائق کا براہ راست جائزہ لینا اور ان کے حل کی راہ نکالنا ہے، گورنر بلوچستان

بدھ 9 جولائی 2025 22:35

ن کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2025ء)گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل ڈسٹرکٹ پشین میں عوامی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میرے دورے کا مقصد پشین کے عوام کو درپیش مشکلات خاص طور سے صحت، تعلیم اور امن و امان سے متعلق حقائق کا براہ راست جائزہ لینا اور ان کے حل کی راہ نکالنا ہی. انہوں نے کہا کہ پشین کے عوام کے ساتھ ہماری پرانی اور گہری وابستگی ہی.

یہاں کے مجھے وہی قربت اور عزت دیتے ہیں جو ہمارے اپنے علاقے ژوب میں ملتی ہی. انہوں نے کہا کہ آپ کے مسائل سے آگہی اور ان کے جلد از جلد حل کیلئے آج میرے ساتھ پاکستان مسلم لیگ ن تعلق رکھنے والے متعدد صوبائی وزرا بھی تشریف لائیے ہیں جس کیلئے میں اپنے تمام صوبائی وزرا کا شکریہ ادا کرتا ہوں.

(جاری ہے)

ضلعی پشین کی آبادی تیزی سے پھیل رہی ہے اور یہاں ایڈمنسٹریٹو امور کی تقسیمِ وقت کی ضرورت ہے اور پشین کو دو اضلاع میں تقسیم کرنا اور ایک نئے ڈویژن کا قیام آپ کا حق ہی.

میں ہر مرحلے پر اس کی ہر ممکن حمایت کروں گا. تمام مسائل کا فوری حل ممکن نہیں ہے تاہم جس حد تک ممکن ہے ہم کچھ مسائل کو حل کر رہے ہیں اور بقیہ بھی مستقبل قریب میں حل کرینگی. قبل ازیں صوبائی وزرا میر سلیم کھوسہ، شعیب نوشیروانی، راحیلہ حمید خان درانی، میر عاصم کرد گیلو، محمد خان لہڑی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سعداللہ ترین نے عوامی جرگہ کے شرکا سے خطاب کیا. واضح رہے کہ تاریخی پشین ریسٹ ہاس میں منعقدہ جرگہ کا اہتمام مسلم لیگ ن کے ضلعی عہدیداران نے کیا تھا.