
یوم شہدائے کشمیر،کل جماعتی حریت کانفرنس نے 13 جولائی کو ہڑتال کی کال دےدی
جمعرات 10 جولائی 2025 11:30
(جاری ہے)
یوں اذان مکمل ہونے تک 22کشمیریوں نے اپنی جانیں قربان کیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہا س نے سرینگر میں جاری بیان میں یوم شہدائے کشمیر پرنقشبند صاحب شہدا قبرستان سرینگر کی طرف مارچ کی بھی کال دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 13جولائی 1931کے شہداکو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی تک اپنی جدوجہد عزم و ہمت سے جاری رکھیں۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ 13 جولائی کو مکمل ہڑتال اور شہدا قبرستان کی طرف بھر پور مارچ کریں تاکہ بھارت کو یہ واضح پیغام دیا جاسکے کہ کشمیری اس کے قبضے کے خاتمے تک ہرگز چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ترجمان نے آئمہ اور خطبا سے بھی اپیل کی کہ وہ لوگوں کو ہندوتوا کی جارحیت سے آگاہ کریں۔ترجمان نے کہا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت اور اس کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنرنے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدام کے بعد کشمیریوں پر مظالم تیز کر دیئے ، ان کے تمام بنیادی حقوق چھین لیے اور انہیں شناخت سے محروم کر دیا۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370اور 35اے کی منسوخی کا بنیادی مقصد علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنا ہے اور اس مذموم منصوبے کی تکمیل کے لئے اب تک لاکھوں بھارتی ہندوئوں کو کشمیر کے ڈومیسائل سرٹیفکیٹس دیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ی عوام بھارت کی تمام سازشوں اور چالوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں اور وہ حق خود ارادیت کے حصول تک اپنی جد وجہد جاری رکھیں گے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کاستھرا پنجاب ورکرز کو کم ازکم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کااظہار، کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری
-
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ
-
جولائی میں غیرملکی درآمدات میں 23فیصد اضافہ،حجم 5.86ارب ڈالر رہا
-
پتوکی ،اوباش کی 16سالہ لڑکی سے زیادتی ،ویڈیو بناکر وائرل کردی ، مقدمہ درج
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یورپیئن انٹرنیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازا گیا
-
بیرون ممالک ائیرپورٹس ،سپرسٹورزپر پاکستانی پویلین قائم کئے جائیں ‘ نجم مزاری
-
کراچی‘ مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
کراچی: مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں دو سالہ بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پرشدید غم وغصے کااظہار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جہانگیر ترین سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے سرگرم ،5کروڑ روپے امداد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.