مجاہدا ول کی دسویں برسی ،پاک فوج اور آزاد کشمیر پولیس کی مشترکہ سلامی

سردار محمد عبدالقیوم خان مرحوم کی دسویں برسی ان کے مزار غازی آباد میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

جمعرات 10 جولائی 2025 19:05

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)مجاہدا ول کی دسویں برسی ،پاک فوج اور آزاد کشمیر پولیس کی مشترکہ سلامی، آزاد کشمیر بھر سے کارکنوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کشمیری رہنما الحاق پاکستان کے دہائی سردار محمد عبدالقیوم خان مرحوم کی دسویں برسی ان کے مزار غازی آباد میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی جمعرات دن صبح سے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا 1بجے دعا کی گئی صبح سویر مسلح افواج پاکستان باغ برگیڈ کمانڈر 6اے کے نے ہمراہ ڈپٹی کمشنر باغ ڈاکٹر راجہ محمد صداقت خان وباغ پولیس کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا پھولوں کے گلدستے قبر پھر رکھے اس موقع پر سابق وزیراعظم آزاد کشمیر صدر مسلم کانفرنس سردار محمد عتیق احمد میجر نصر اللہ خان سمیت آزاد کشمیر بھر سے آئے ہوئے جماعتی کارکنوں کے علاوہ ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود تھے برسی کے روز ضلعی میں عام تعطیل رہی اس موقع پر مجاہد اول کی جہاد آزاد کشمیر کیلئے لازوال اور نظریہ الحاق پاکستان کیلئے ناقابل فراموش خدمات پر انھیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔