الیاس خان چغتائی کے فرزند یاسر الیاس چغتائی کو وزیر اعظم پاکستان نے کوآرڈی نیٹر برائے امور سیاحت (اعزازی)مقرر کر دیا

جمعرات 10 جولائی 2025 20:54

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2025ء) راولاکوٹ کشمیر کے سعودی عرب میں مقیم ارب پتی بزنس مین تمیمی گروپ کے چیئرمین الیاس خان چغتائی کے فرزند یاسر الیاس چغتائی کو "اعزازی"" کوآرڈی نیٹر ہمراہ وزیر اعظم پاکستان برائے امور سیاحت (اعزازی)مقرر کر دیا گیا ۔ چند روز قبل وزیراعظم پاکستان میاںشہباز شریف سے یاسر الیاس چغتائی کی ملاقات کے بعد دعوی کیا گیا تھا کہ انہیں مشیر برائے وزیر اعظم پاکستان مقرر کیا جائے گا ۔

مگر اب جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق انہیں مشیر کے بجائے کوآرڈینیٹر اعزازی مقرر کیا گیا ہے۔ واضع رہے کہ اعزازی طور بنے کسی معاون مشیر یا کو آرڈینیٹر کو حکومت کی طرف سے کوئی مراعات نہیں ملتی نہ کوئی "اختیارات' حاصل ہوتے ہیں۔ یہ عہدہ محض نمائشی ہوتا ہے واضع رہے کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس چغتائی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بعد ان کے چھوٹے بھائی یاسر الیاس چغتائی کی شہباز شریف سے ملاقات کے دوسرے روز ہی یاسر الیاس چغتائی کے آ بائی شہر راولاکوٹ سے محکمہ داخلہ کے ماتحت ادارے پروٹیکٹوریٹ آفس کو ختم کر دیا ہے، جس پر لوگ سراہا احتجاج ہیں۔

(جاری ہے)

قابل ذکر بات یہ ہے کہ یاسر الیاس چغتائی کے والد اور تمیمی گروپ کے چیئرمین الیاس خان چغتائی نے ذاتی تعلقات استعمال کر کے بدترین معاشی مشکلات میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کروائی تھی مگر شہباز شریف حکومت یاسر الیاس چغتائی کو محض "اعزازی"'کو کوآرڈی نیٹر بنا سکی۔