ٰانسانی حقوق و توقیر کا معاملہ بنیادی ضروریات پوری ہونے کے بعد شروع ہوتا ہے ، جعفر خان مندوخیل

جمعرات 10 جولائی 2025 20:55

ڑ*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2025ء) گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ انسانی حقوق و توقیر کا معاملہ بنیادی ضروریات پوری ہونے کے بعد شروع ہوتا ہے لہذا ہمیں بنیادی انسانی ضروریات پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی. یہاں کے زمینی حقائق اکثر تاثرات سے مختلف ہوتے ہیں ضروری ہے ہمیں زمینی حقائق کو بنیاد بنا کر آگے بڑھنا چاہیی.

میڈیا والے اکثر اپنے مخصوص مفادات کی وجہ چیزوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں جو عام طور پر حقیقت سے مختلف ہوتی ہیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاس کوئٹہ میں ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) کے چیئرپرسن اسد اقبال بٹ کی قیادت میں وفد گفتگو کرتے ہوئے کیا.

(جاری ہے)

اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان کے حالات میڈیا میں پیش کیے جانے والی صورتحال سے بہت مختلف ہیں..

یہاں مسائل اور ناراضگیان ضرور ہیں لیکن حکومت موثر اور نتیجہ خیز اقدامات کر رہی ہیں. اٹھارویں ویں ترمیم کے ذریعے اختیارات اور وسائل کی صوبوں کو منتقلی کے وقت ہمیں استعداد کار کا مسئلہ بھی درپیش تھا لیکن جہد مسلسل اور شعوری کاوشوں کے ذریعے ہم دھیرے دھیرے اپنی صلاحیتوں کو بڑھا رہے ہیں اور درپیش مشکلات پر قابو پانے میں کچھ وقت مزید لگے گا.

میں سیاسی مخالفین اور ناراض عناصر سب کے ساتھ مذاکرات کے حق میں ہوں اور سب کے ساتھ چلنا چاہتا ہوں. وقت کا بھی تقاضا ہے کہ قومی اتفاق و یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائی. پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے فنڈز اور کارکردگی کے حوالے سے گورنر نے کہا کہ یونیورسٹیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ٹھوس عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں. چند یونیورسٹی میں تنخواہوں کو یقینی بنانے کیلئے فنڈز مختص کیے جا چکے ہیں اور توقع ہے مسائل کو بہت جلد خوش اسلوبی سے حل کیے جائیں گے