Live Updates

عمران خان کی رہائی ان کے بچوں یا بہنوں سے نہیں بلکہ ان کے اپنے طرزعمل پر منحصر ہے، عرفان صدیقی

رہائی جیسے معاملات سیاسی دباؤ یا خاندانی اثر سے نہیں بلکہ قانونی دائرے میں رہتے ہوئے فیصلہ پاتے ہیں، بانی پی ٹی آئی اپنے بچوں کو سیاست میں لانے کے خواہاں ہیں توانہیں اس کا حق حاصل ہے، ن لیگی رہنماء کی گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 11 جولائی 2025 12:45

عمران خان کی رہائی ان کے بچوں یا بہنوں سے نہیں بلکہ ان کے اپنے طرزعمل ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جولائی 2025)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء و سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ان کے بچوں یا بہنوں سے نہیں بلکہ ان کے اپنے طرزعمل پر منحصر ہے، بانی پی ٹی آئی اپنے بچوں کو سیاست میں لانے کے خواہاں ہیں اور اگر وہ قانون کے مطابق سرگرمیاں کریں گے تو انہیں اس کا حق حاصل ہے، نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے رہنماء ن لیگ نے کہا کہ رہائی جیسے معاملات سیاسی دباؤ یا خاندانی اثر سے نہیں بلکہ قانونی دائرے میں رہتے ہوئے فیصلہ پاتے ہیں۔

لیگی رہنما نے خیبرپختونخوا ہ کی موجودہ سیاسی صورت حال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں حکومت کی تبدیلی کی کوئی بات زیر غور نہیں اور پیپلز پارٹی اس وقت اتحادی جماعت کے طور پر حکومت کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری ایک مدبر اور تجربہ کار رہنما ہیں، جنہوں نے ریاست کے سربراہ کی حیثیت سے کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں کی بلکہ حکومت کو مضبوطی سے آگے بڑھنے کا موقع دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبلوزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور راناثناء اللہ کاکہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے قاسم، سلیمان برطانوی شہری ہیں ان کو کیسے اجازت دی جا سکتی تھی۔ اگر وہ تحریک میں حصہ لیں گے تو انہیں کیا مشکلات ہوں گی تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں تھی۔ بانی پی ٹی آئی خود دیکھ لیں انہیں 20 سے 27 سال بھی جیل ہوسکتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو کیلکولیشن کو مدنظررکھتے ہوئے چلنا چاہئے۔

نیا نیوز میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ اگر کسی نے انتشار پھیلانے کی کوشش کی تو مقدمات ہونگے۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی تحریک میں کوئی دم خم نظر نہیں آرہاتھا،پی ٹی آئی کی تحریک کے حوالے سے کوئی تیاری نہیں تھی۔انہوں نے سڑکوں پر انتشار پھیلانے کی کال دی تو بہت کم لوگ نکلیں گے۔ تحریک انصاف کی تحریک صرف بیانات کی حد تک ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آج بھی کوشش ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ بات کرے۔ بانی پی ٹی آئی آج بھی سیاسی جماعتوں کے ساتھ چارٹر آف اکانومی کرنے کو تیار نہیں تھے۔راناثناء اللہ کا کہنا تھا کہ میری بات نوٹ کر لیں سٹیبلشمنٹ بھی اسے کچھ نہیں دے سکتی۔ اسٹیبلشمنٹ کے پاس بھی بانی کو دینے کیلئے کچھ نہیں تھا۔ راستہ تب ہی نکلے گا جب سیاسی جماعتیں ٹیبل پر بیٹھیں گی۔ ہمیشہ سیاسی جماعتوں نے بیٹھ کر ہی مسائل کا حل نکالا تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات