
ڈیرہ غازی خان ،کچھی کینال ٹوٹ گئی، کوہِ سلیمان سے سیلابی پانی داخل
دریائوں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے تربیلا ڈیم کے اسپِل وے کھول دیے گئے
ہفتہ 12 جولائی 2025 20:25
(جاری ہے)
ادھر کوہِ سلیمان میں شدید بارشوں کے بعد راجن پور کی رود کوہیوں میں طغیانی آگئی ہے، جب کہ کوہِ سلیمان سے آنے والے سیلابی ریلے کے باعث ڈیرہ غازی خان میں کچھی کینال میں شگاف پڑ گیا ہے، جس سے آس پاس کے علاقوں کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔
دوسری جانب پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش نے جل تھل کر دیا، نشیبی علاقے زیر آب آ گئے اور کئی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ موسلا دھار بارشوں کے باعث کوہِ سلیمان کے پہاڑی سلسلے سے آنے والا سیلابی پانی کچھی کینال میں داخل ہو گیا، جس کے بعد ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کینال میں شگاف پڑ گیا، قریبی آبادیوں کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔بارش کے باعث ملتان، فیصل آباد، چنیوٹ، شجاع آباد، خان پور، کوٹ ادو، راجن پور، ڈی جی خان، میانوالی، لیہ، اوکاڑہ سمیت متعدد شہروں میں ندی نالوں میں طغیانی آگئی، سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا اور نظام زندگی متاثر ہوا۔گلگت میں کلاوڈ برسٹ کے بعد آنے والے سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 30 مکانات اور فصلیں متاثر ہوئیں، جبکہ غذر روڈ پر سفر کرنے والی کئی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بھی پانی میں بہہ گئیں۔خیبرپختونخوا کے علاقوں ہنگو اور مردان میں بارش کے باعث افسوسناک واقعات پیش آئے۔ ہنگو میں ایک مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا، جبکہ مردان میں برآمدے کی چھت گرنے سے دو خواتین اور ایک بچہ زخمی ہوئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی خیبر پختون خوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف مقامات پر مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ادھر این ڈی ایم اے نے بھی پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں 17 جولائی تک شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے خطرے کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
مزید قومی خبریں
-
تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولے جارہے ہیں، عوام دریائے سندھ کے قریب نہ جائیں، ایڈوائزری جاری
-
اسٹیبلشمنٹ کسی سیاسی عمل میں نہیں آنا چاہتی،طلال چوہدری
-
اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخواہ، شمال مشر قی/جنوبی بلو چستان ،سندھ ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ، محکمہ موسمیات
-
فیصل آباد‘ چینی اور برائلرمرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ،ذخیرہ اندوز اور پولٹری مافیاء شہریوں کو لوٹنے کیلئے سر گرم
-
قبلہ رخ کا تعین کرنے کیلئے سور ج 16جولائی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا
-
پنجاب میں پہلی بار بارش کو خودکار پیمانے سے ماپنے کا فیصلہ
-
جعلی مولا جٹ کا کردار اب عوام کیلئے مذاق بن چکا،جیسے ہی اصل امتحان آتا ہے، گنڈا پور میدان چھوڑ کر بھاگ جاتا ہے‘عظمی بخاری
-
لاہور سے کراچی کے بجائے جدہ پہنچنے والے مسافر کا نجی ایئر لائن انتظامیہ کو لیگل نوٹس
-
مون سون سیزن کے دوران ملک بھر میں 49 بچوں سمیت 104 شہری جاں بحق، 413 گھر تباہ ہوگئے
-
بھارتی آبی جارحیت سے نمٹنے کیلئے تمام صوبوں کی مشاورت سے قومی پالیسی بنائیں گے، احسن اقبال
-
سعودی ایئرلائن کا 4 پاکستانی شہروں کیلئے پروازوں کا اعلان
-
بہاولپور میں مسافر کوچ کی کار کو ٹکر، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.