
کراچی میں قلندرز اور وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز مکمل، لڑکوں اور لڑکیوں کی 15، 15 رکنی ٹیموں کا اعلان
اتوار 13 جولائی 2025 19:40
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ ہم نے کھلاڑیوں کی ترقی کا سفر 10 سال قبل شروع کیا تھا، اور آج کئی نمایاں کھلاڑی اسی پروگرام سے منظرعام پر آئے ہیں،وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے ہمارے اس مشن پر اعتماد نے ہمیں اسے قومی سطح پر وسعت دینے کا حوصلہ دیا۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی میں لگ بھگ 15 ہزار نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں نے ٹرائلز دیے، جس کے بعد اب اگلا مرحلہ حیدرآباد میں منعقد ہوگا اور سندھ بھر سے مجموعی طور پر پانچ ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔عاطف رانا نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت ہر صوبے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے پانچ پانچ ٹیمیں بنائی جائیں گی جو علاقائی ٹورنامنٹس میں حصہ لیں گی۔ ان ٹورنامنٹس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو نیشنل ٹورنامنٹ میں موقع دیا جائے گا، اور پھر اس نیشنل ایونٹ کے ٹاپ پلیئرز کو لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں تربیت دی جائے گی۔کوچز مرینہ اقبال اور ریاض آفریدی نے کراچی میں ہونے والے ٹرائلز میں شریک کھلاڑیوں کے جوش، ٹیلنٹ اور جذبے کو سراہا اور اتنے بڑے پیمانے پر ہونے والے اس پروگرام کو پاکستانی کرکٹ کے لیے ایک نیا در کھولنے والا قدم قرار دیا۔کراچی سے منتخب ہونے والی لڑکیوں کی ٹیم: یسری عامر، علیزے صابر، عاریجہ حسیب، آمنہ زاہد، تسکین فاطمہ، کائنات ایمان، عنیزہ عارف، سیدہ بتول فاطمہ، شبنم حیات، معصومہ جعفری، عبیرہ ریاض، فائقہ طارق، اریج عامر، مریم احمد، عشا نعیم شامل ہیں۔کراچی سے منتخب ہونے والی لڑکوں کی ٹیم: ارمان شہزاد، عبداللہ جاوید، محمد صدیق، عمر فاروق، زین انور، حمزہ ملک، علی شعیب، محمد شاہیر، محمد فرمان، نوید اللہ، سید زین، عبدالروف، معاذ شاہ آفریدی، عبدالجلیل، سید ریحان شاہ شامل ہیں نومنتخب لڑکوں اور لڑکیوں کے کھلاڑیوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے لاہور قلندرز کے ساتھ اس تاریخی قومی سطح کے ٹیلنٹ ہنٹ میں شراکت داری کی۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ یہ بصیرت افروز اقدام ملک کے کونے کونے سے اصل کرکٹ ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔منتخب ہونے والے نوجوان کھلاڑیوں نے لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا اور سی او او ثمین رانا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا۔مزید قومی خبریں
-
کوہ سلیمان کے ندی نالوں میں طغیانی، وزیراعلیٰ مریم نواز کا ڈی جی خان کی انتظامیہ اور اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم
-
’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پروگرام سے اب تک51 ہزار سے زائد خاندانوں کا خواب حقیقت میں تبدیل
-
کراچی، عزیزآباد اور میمن گوٹھ پولیس کی کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار
-
عدالت نے قصور بارڈر پر زمینوں کی الاٹمنٹ کیخلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی
-
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی درخواست پر سماعت ملتوی
-
گورنر خیبرپختونخوا کا اینکرمہر بخاری کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت
-
سوات میں غیرت کے نام پر نوجوان جوڑا قتل
-
سرگودھا ، پولیس مقابلہ میں سنگین نوعیت کے 21 مقدمات میں مطلوب میلسی کا ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار
-
پولیس کی کارروائی، دو رکنی موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار
-
لاہور پولیس کی لازوال قربانیوں کی داستان
-
کے پی، سیاسی تبدیلی کے لیے اپوزیشن کی مشاورت
-
مریم نواز کا ندی نالوں میں طغیانی پر اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.