Live Updates

پی ٹی آئی میں سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات، ٹکٹ دینے کے فیصلے کیخلاف رہنماؤں وکارکنوں کا احتجاج

تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں نے پشاور پریس کلب کے باہر دھرنا دیا اور مرکزی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں وفادار اور دیرینہ کارکنوں میں سے کئی افراد کو ڈراپ کر دیا گیا

Faisal Alvi فیصل علوی جمعرات 17 جولائی 2025 16:06

پی ٹی آئی میں سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات، ٹکٹ دینے کے فیصلے کیخلاف ..
پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جولائی 2025)پاکستان تحریک انصاف میں سینیٹ کی ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلاف کھل کر سامنے آگئے،بااثر شخصیات کو ٹکٹ دینے کے فیصلے کیخلاف کارکنوں کا شدید احتجاج، سینیٹ انتخابات میں وفادار اور دیرینہ کارکنوں کی بجائے امیر شخصیات کو ٹکٹ دئیے گئے ہیں،جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی میں سینیٹ کی ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر اختلافات شدید ہوگئے اوراس فیصلے کے خلاف پارٹی میں شدید احتجاج شروع ہوگیا۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں نے پشاور پریس کلب کے باہر دھرنا دیا اور مرکزی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیامظاہرین کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خود عرفان سلیم کے نام کی منظوری دی تھی لیکن بیرسٹر سیف کی جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد“خاص شخصیات”کے نام فائنل کئے گئے۔

(جاری ہے)

اس احتجاج میں ایم این اے شیر علی ارباب نے بھی عرفان سلیم کے حق میں شرکت کی۔

جو عمران خان کے اس بار بار کے دعوے کے برعکس ہے کہ پی ٹی آئی ہمیشہ کارکنوں کو ترجیح دے گی۔وفادار اور دیرینہ کارکنوں میں سے کئی افراد کو ڈراپ کر دیا گیا جن میں عرفان سلیم، عائشہ بانو اور خرم ذیشان شامل ہیں۔ مظاہرین نے اعلان کیا کہ سرمایہ داروں کو ترجیح دینے اور حقیقی کارکنوں کو نظرانداز کرنے کا فیصلہ کسی صورت قبول نہیں۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ہ سردار علی امین گنڈا پور صورتحال کو قابو کرنے کیللئے سرگرم ہوگئے ہیں اور انہوں نے محروم رہنے والے امیدواروں سے رابطے شروع کر دئیے ہیں۔

انہوں نے عرفان سلیم سے رابطہ کر کے کہا کہ آئندہ انہیں سینیٹ انتخابات میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔یہ بھی بتایاگیا ہے کہ پی ٹی آئی نے سینیٹ انتخابات کیلئے اپنے امیدواروں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ صوبے کی حکمران جماعت پی ٹی آئی نے تمام نشستوں کیلئے امیدواروں کے نام فائنل کر دئیے ہیں۔جنرل نشستوں کیلئے پارٹی نے مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا خان آفریدی اور مولانا نور الحق قادری کو نامزد کیا ہے۔

ٹیکنوکریٹ نشست کیلئے سابق وفاقی وزیر اعظم خان سواتی دوبارہ میدان میں ہوں گے جبکہ خواتین کی نشست کیلئے روبینہ ناز کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔خیبر پختونخوا ہ سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات 21 جولائی کو ہوں گے اور سیاسی رابطوں اور مشاورت کا عمل تیز ہوگیا ہے۔ ان میں سے ایک امیدوار شفقت ایاز کو پہلے ہی وزیر اعلیٰ کا معاون خصوصی مقرر کر کے ایڈجسٹ کیا جا چکا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات