نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کابل پہنچ گئے

جمعرات 17 جولائی 2025 18:05

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کابل پہنچ گئے
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ازبکستان-افغانستان-پاکستان (یو اے پی) ریلوے منصوبے کے مشترکہ فزیبلٹی مطالعہ کے معاہدے پر دستخط کے لئے کابل، افغانستان پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم کے ہمراہ وزیر ریلوے، افغانستان کے لئے خصوصی نمائندہ اور سیکرٹری ریلوے بھی ہیں۔