
پنجاب بھر میں دفعہ 144نافذ، ڈیموں، دریاؤں، تالابوں اور بارش کے کھڑے پانی میں نہانے پر پابندی عائد
تمام پابندیوں کا اطلاق 30 اگست تک ہو گا، موسلا دھار اور طوفانی بارشوں کے باعث رین ایمرجنسی بھی نافذ، ڈیموں، دریاؤں، تالابوں، جھیلوں اور ڈسٹری بیوٹریز میں بلااجازت کشتی رانی پر بھی پابندی ہوگی، نوٹیفکیشن جاری
فیصل علوی
جمعرات 17 جولائی 2025
17:10

(جاری ہے)
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیموں، دریاؤں، تالابوں اور جھیلوں میں ہر قسم کی تیراکی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں طوفانی بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122 سمیت دیگر متعلقہ ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں جبکہ کشتیوں کے ذریعے سیلاب زدہ علاقوں میں عوام کو ریسکیو کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہسپتالوں کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایات دی ہیں اور تمام فیلڈ ہسپتالوں و طبی مشینری کو متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر پہنچانے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے پولیس کو گشت بڑھانے اور امدادی کارروائیوں میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی ہدایت بھی جاری کی۔پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح لاہور میں مون سون کا سسٹم موجود ہے جب کہ لاہور شہر میں آج بھی کہیں ہلکی ہو کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور بجلی کی تاروں اور کھلے مین ہولز سے دور رہیں۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 اور زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری تک جانے کے امکان ہیں۔ بارش کے پیش نظر واسا، ایل ڈبلیو ایم سی، بلدیہ عظمی اور محکمہ ہاؤسنگ کے افسران و ملازمین الرٹ ہیں۔ڈی جی پنجاب واسا نے کہا کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو فل کپیسٹی پر چلایا جا رہا ہے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو ٹیمیں فیلڈ میں الرٹ ہیں۔ڈی جی واسا نے کہا کہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کو ممکن بنایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ تمام واسا دفاتر کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ بارش کے دوران اور بعد میں پانی کی نکاسی کی مسلسل نگرانی کی جائے۔ واضح رہے کہ پنجاب بھرمیں جاری مون سون بارشوں کے تباہ کن سپیل میں 36 گھنٹے میں 63 اموات رپورٹ ہوئیں جس میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔راولپنڈی اور اسلام آباد میں کل رات سے ہونے والی موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔ نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث خطرے کے الارم بجا دیئے گئے ہیں اور قریبی آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔ بارش کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح کٹاریاں کے مقام پر 20 فٹ اور گوالمنڈی پل پر 19 فٹ ہو گئی جبکہ دریائے سواں میں بھی پانی کی سطح بلند ہونے سے پل زیر آب آ گیا۔موسلا دھار بارش کے باعث شاہ پور اور راولپنڈی اسلام آباد کو ملانے والا پل پانی میں ڈوب گیا جبکہ پولیس فاؤنڈیشن گلی نمبراے فائیو میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ ادھر چکری روڈ گاؤں لادیاں میں سیلاب کے باعث ایک فیملی بچوں سمیت چھت پر پھنس گئی جسے نکالنے کیلئے ہیلی کاپٹر پہنچ گیا ہے۔ جہلم میں رات سے جاری بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے سیلاب میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے فوج سے مدد طلب کرلی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
حالیہ دنوں میں کلاؤڈ برسٹ سے شدید بارشوں کی غیرمعمولی صورتحال کا سامنا ہے
-
سوڈان: متحارب گروہوں کی جھڑپوں میں شہری ہلاکتوں پر ترک کا اظہار افسوس
-
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کی پہلی فارسٹ کاربن کریڈٹ میپنگ رپورٹ کا اجراء کردیا
-
لاہور پانی میں ڈوبا ہوا ہے جبکہ ٹک ٹاکر وزیراعلٰی شہریوں سے زبردستی زندہ باد کے نعرے لگوا رہی ہیں
-
چکوال میں طوفانی بارش کے بعد ڈیم کا بند ٹوٹ گیا
-
غزہ: انخلاء کے نئے اسرائیلی حکم سے ہزاروں دربدر
-
وطن لوٹنے والے افغان مہاجرین کو عالمی توجہ کی فوری ضرورت، یو این
-
سوڈان: پرتشدد کارروائیوں میں 450 سے زیادہ عام شہری ہلاک
-
آئی سی سی: نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری واپس لینے کی اسرائیلی درخواست مسترد
-
غزہ میں خوراک اور ادویات کی دستیابی یقینی بنانا اسرائیل کی ذمہ داری، فلیچر
-
کھیلوں میں صنفی تفریق کا خاتمہ ضروری، انسانی حقوق چیف
-
شام: یو این چیف کی فرقہ وارانہ تشدد اور اسرائیلی بمباری کی مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.