حکومت فوری طور پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہنگامی امداد پہنچائے‘ رانا فاروق سعید

جمعرات 17 جولائی 2025 18:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سینئر نائب صدر رانا فاروق سعید نے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہنگامی امداد پہنچائے،حکومت مون سون بارشوں سے نمٹنے کیلئے ٹھوس حکمت عملی وضع کرے،وزیر اعظم کی طرف سے ہنگامی اجلاس بلانا قابل تعریف ہے۔وہ ماڈل ٹائون لاہور میں پیپلز پارٹی کے ارکان سے گفتگو کر رہے تھے۔

اس موقع پر احمد گھمن، احسن رضوی،ذیشان شامی،نسیم صابر،فرخ بصیر،بشارت علی،مدثر شاکر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تنظیمیں متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی سرگرمیاں شروع کریں کیونکہ یہی وقت ہے کہ ہم بلا امتیاز امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے،ریسکیو اور انتظامیہ ملکر لائحہ عمل مرتب کریں اورضرورت پڑنے پر پاک فوج کی خدمات بھی حاصل کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ فلڈ نگ کا شکار علاقوں میں رین ایمرجنسی اور امدادی سرگرمیوں میں اضافہ کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں ہونے والی بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر پوری قوم افسردہ ہے،یہ وقت قومی اتحاد ثابت کرنے کا ہے۔پیپلز پارٹی کی تنظیمیں سیلاب زدگان کی مدد کریں۔