Live Updates

حکمران غریبوں کو ریلیف نہیں دے سکتے تو ان کی زندگی کو مفلوج بھی نہ بنائیں ، محمد شاداب رضا نقشبندی

پیٹرول مصنوعات اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ غریب کو مہنگائی کی چکی میں پسنے کے مترداف ہے ، سربراہ پاکستان سنی تحریک

جمعرات 17 جولائی 2025 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ پیٹرول مصنوعات اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ غریب کو مہنگائی کی چکی میں پسنے کے مترداف ہے ،حکمران غریبوں کو ریلیف نہیں دے سکتے تو ان کی زندگی کو مفلوج بھی نہ بنائیں ، پیٹرولیم مصنوعات وڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیںحقوق کے حصول کیلئے عوام کے ساتھ کھڑے ہونگے ،حکومت کے معاشی بہتری کے دعوئوں کی قلعی کھل گئی 15دن میں دو مرتبہ پیٹرلیم مصنوعات میں اضافہ جمہوریت کے منافی عمل ہے، پیٹرول مہنگا ،چینی نایاب ،گیس وبجلی 16گھنٹے غائب ،غریبوں پر ٹیکسز کابوجھ جمہوری قدروں کے منافی اور عوام دشمن ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیٹرول وڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد اور عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کیا ،محمد شاداب رضا نقشبندی شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے پوری دنیا میں حکومتی طبقہ سبسڈی دیتا ہے تاکہ عوام پرمہنگائی کا بوجھ نہیں پڑے ،بجٹ کے بعد مہنگائی اور ٹیکسز کے بوجھ عوام پر ڈالنے کے حکمران طبقہ نئے نئے حربے استعمال کررہا ہے ،عوامی خدمت کی بجائے مہنگائی کے ذریعے عوام سے جینے کا حق چھینا جارہا ہے ،حکومت عوام کو ریلیفدینے اور معاشی استحکام کے دعوئے کررہی ہے مگر اس کا فائدہ عام آدمی کو نہیں پہنچ رہا ،حکومت بتائے معاشی استحکام کا فائدہ امیروں کیلئے ہے اور غریب کو مہنگائی کی دلدل میں کیوں دھنسیا جارہا ہے ،پاکستان کو مضبوط ومستحکم بنانا ہے تو غریب کو خوشحال بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہوبا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو معاشی طور پر ریلیف دینے کی بجائے صرف دعوئوں سے کام چلارہی ہے ،عوام کی خدمت کو عبادت سمجھ کر کیا جائے تو ملک سے غربت ختم ہوجائیگی ،عوام خوشحال اور ملک ترقی کی جانب گامزن ہوگا ،بیرونی معاشی پالیسیاں ملک کی معیشت کیلئے زہر قاتل ہے ،آئی ایم ایف کی پالسیوں کو ہمیشہ کیلئے مسترد کرکے آگے بڑھنا ہوگا ۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات