وسطی ایشیاء سے تجارتی سامان پاکستانی بندرگاہوں کے ذریعے دنیا بھر میں منتقل ہو گا،سہ فریقی ریلوے لائن سے تجارت کا نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے، وزیراعظم
ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے ریلوے اور شپنگ شعبے کی بہتری کلیدی اہمیت رکھتی ہے، پاکستانی شپنگ لائنز کیلئے سامان کی ترسیل سے ملک کیلئے قیمتی زر مبادلہ کا نادر موقع ہے،نیشنل شپنگ کارپوریشن کو کارپوریٹ خطوط پر استوار کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں، شہباز شریف کی اجلاس میں گفتگو
فیصل علوی
جمعہ 18 جولائی 2025
13:15
(جاری ہے)
پاکستان افغانستان ازبکستان ریلوے لائن سے خطے میں تجارت کے نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے، جس کے تحت وسطی ایشیا سے تجارتی سامان کی پاکستانی بندرگاہوں کے ذریعے دنیا بھر میں آمدورفت ہوگی۔
شہباز شریف نے ہدایت دی کہ نیشنل شپنگ کارپوریشن کو کارپوریٹ بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں تاکہ شعبے میں شفافیت اور استعداد میں اضافہ ممکن ہو سکے۔اجلاس میں گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کاکہناتھاکہ پاکستان، افغانستان اور ازبکستان ریلوے لائن سے خطے میں تجارت کے نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے اور وسطی ایشیاء سے تجارتی سامان پاکستانی بندرگاہوں کے ذریعے دنیا بھر میں منتقل ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے ریلوے اور شپنگ شعبے کی بہتری کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔ پاکستانی شپنگ لائنز کیلئے سامان کی ترسیل سے ملک کیلئے قیمتی زر مبادلہ کا نادر موقع ہے۔ پاکستان کے فریٹ کی مد میں خرچ ہونے والے زرمبادلہ کی بچت کیلئے بحری بیڑے میں جہازوں کی تعداد میں اضافے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے ریلوے اور شپنگ سیکٹر کی بہتری کلیدی اہمیت رکھتی ہے اور پاکستانی شپنگ لائنز کے ذریعے سامان کی ترسیل سے ملک کیلئے قیمتی زرمبادلہ کمانے کا یہ نادر موقع ہے۔وزیراعظم نے اس موقع پرہدایت دی کہ فریٹ کی مد میں خرچ ہونے والے زرمبادلہ کی بچت کیلئے بحری بیڑے میں جہازوں کی تعداد میں اضافے کے اقدامات کئے جائیں۔شہباز شریف نے وزارت سمندری امور اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو ہدایت کی کہ شعبے کی از سر نو اصلاحات اور پائیدار بزنس ماڈل پیش کیا جائے تاکہ شپنگ سیکٹر قومی معیشت میں فعال کردار ادا کر سکے۔مزید اہم خبریں
-
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران اور امریکہ کو مذاکرات کی میز پر بٹھایا، وزیراعظم
-
سندھ میں قیامت خیز گرمی؛ ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، درجہ حرارت 49 ڈگری تک پہنچنے کا خدشہ
-
سکیورٹی خدشات کے باعث پشاور میں امریکی قونصل خانے کی بندش کا فیصلہ
-
امریکہ اور ایران جنگ کے خاتمے کیلئے معاہدے کے قریب پہنچ گئے، امریکی میڈیا کا دعویٰ
-
متحدہ عرب امارات نے ایران کیخلاف کچھ کیا تو عبر تناک جواب دیں گے، پاسدران انقلاب
-
ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ کی بحالی کا کام مکمل، برسوں بعد دوبارہ فعال، جلد فلائٹس کا آغاز ہوگا
-
نو سال سے زیرِ التواکنگ سلمان ہسپتال کی تعمیر کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیرِ صحت
-
معرکۂ حق میں کامیابی نے سفارتی محاذ پر پاکستان کے لیے نئی راہیں ہموار کی ہیں، وفاقی وزیرِصحت
-
صدر ٹرمپ کا ’پروجیکٹ فریڈم‘ عارضی طور پر روک دینے کا اعلان
-
آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے نیا سکیورٹی نظام متعارف
-
وزیراعظم کا 'پراجیکٹ فریڈم' کی معطلی پر ٹرمپ کے فیصلے کا خیرمقدم، سعودی عرب کے کردار کی تعریف
-
جیل کیوں نہیں آتے،علیمہ خان پارٹی رہنمائوں پر برہم ہو گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.