اب گنجائش نہیں رہی، تین سال میں حکومت نے لوگوں کے ہاتھ سے روٹی چھین لی. مفتاح اسماعیل
چینی کے مل مالکان پر جب بھی مصیبت پڑی حکومت سے ان کی پریشانی دیکھی نہ گئی،فوری مددکےلئے پہنچی اب لوگ امپورٹڈ اشیا تو دور کی بات، بنیادی ضروریات بھی پوری نہیں کر پا رہے، ایف بی آر کا رویہ کاروباری طبقے کو ڈرانے والا ہے . سابق وزیرخزانہ کی گفتگو
میاں محمد ندیم
جمعہ 18 جولائی 2025
14:37
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ ٹیکسوں کی بھرمار نے عام شہری کی قوت خرید ختم کر دی ہے، اب لوگ امپورٹڈ اشیا تو دور کی بات، بنیادی ضروریات بھی پوری نہیں کر پا رہے انہوں نے کہا نے کہا کہ ایف بی آر کا رویہ کاروباری طبقے کو ڈرانے والا ہے اور اب تو ادارے کو گرفتاری کا اختیار بھی دے دیا گیا ہے دیہی علاقوں میں لین دین رجسٹرڈ نہیں ہوتا، اس لیے حکومت کو دو لاکھ روپے پر عائد 20 فیصد ٹیکس واپس لینا پڑے گا.
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بڑے کاروباری افراد اپنے بچوں کو بیرون ملک بھیج رہے ہیں کیونکہ ملک میں معاشی ترقی نہ ہونے کے باعث مواقع کم ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ جب بھی چینی کے صنعت کاروں پر کوئی مشکل آئی، حکومت فورا ان کی مدد کو پہنچی، گویا عوام کی تکلیف نظرانداز کر دی گئی انہوں نے کہا کہ اب نہ صرف سندھ اور کراچی بلکہ پنجاب کی حقیقت بھی سب کے سامنے آ گئی ہے.مزید اہم خبریں
-
امریکا کو جو پابندیوں اور جنگ سے حاصل نہیں ہواوہ مزید جنگ سے بھی حاصل نہیں ہوگا
-
دنیا بنگلہ دیش میں پناہ گزین لاکھوں روہنگیاؤں کو مت بھولے، یو این
-
بنگلہ دیش کے خلیل الرحمٰن یو این جنرل اسمبلی کے 81 ویں صدر منتخب
-
درجہ حرارت 50 ڈگری سے نمٹنے کے لیے دنیا کے 50 شہروں کا اشتراک
-
ایرانی سپریم لیڈر نے آمادگی ظاہر کی ہےکہ وہ ایٹمی ہتھیار نہیں بنائیں گے
-
10جون کو بامقصد بجٹ پیش کریں گے،پوری کوشش ہے کہ کوئی نیا ٹیکس نہ لگایا جائے
-
پاکستانی برآمدات کے مقابلے میںدرآمدات میں نمایاں اضافہ
-
اگر آئی پی پیز معاہدوں کا فرانزک آڈٹ ہوجائے تو موجودہ اور سابقہ حکومتوں کے کرتا دھرتا لٹک جائیں گے
-
سیاسی جماعتیں خراب معاشی حالات میں سب سے پہلے بی آئی ایس پی کو ختم کرنے کی سازش کرتی ہیں
-
فارورڈ بلاک نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے تحریک کا اعلان کر دیا
-
گلگت بلتستان میں 22سال بعد بلدیاتی انتخابات، پولنگ 2اگست کو ہوگی
-
بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بے پناہ کرپشن ہے، پنجاب کی حد تک ڈیٹا ٹھیک نہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.