وزیراعظم کا ضلع مستونگ میں دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس

جمعہ 18 جولائی 2025 21:06

وزیراعظم کا ضلع مستونگ میں دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پولیس موبائل پر دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے والے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے شہداء کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی اور زخمیوں کو ترجیحی بنیادوں پر فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے والے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔