صدرِمملکت کی مستونگ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، شہداء کو خراجِ عقیدت اور زخمیوں کے لیے دعا

جمعہ 18 جولائی 2025 22:58

صدرِمملکت کی مستونگ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، شہداء کو خراجِ عقیدت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2025ء) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پولیس وین پر دہشت گرد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بزدلانہ حملے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ صدر مملکت نے دہشتگردی کا شکار ہونے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہداء کے بلند درجات اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی نیک تمناو ں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔ صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گا ریاست دہشت گردوں اور اٴْن کے سہولت کاروں کو کیفرِ کردار تک پہنچا کر دم لے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور عوام کے اتحاد سے دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا، اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کو آخری حد تک لے جایا جائے گا۔