
قبائلی عوام نے ہمیشہ ملکی سرحدوں کی بغیرتنخواہ کے حفاظت کی ہے،فیصل کریم کنڈی
جمعہ 18 جولائی 2025 23:07
(جاری ہے)
جرگہ سے ملک خان مرجان،بسم اللہ خان، ڈاکٹرعالمزیب نے بھی خطاب کیا اور گورنر کوقبائلی علاقوں کے مسائل بالخصوص فاٹا کے انضمام، امن وامان کی موجودہ خراب صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔
عمائدین جرگہ نے باجوڑ سے لیکر وزیرستان تک امن وامان کی صورتحال پر بھی اپنی تشویش کا اظہارکیا۔ انہوں نے گورنرنے سے مطالبہ کیا کہ انضمام سے فاٹا کے مسائل حل نہیں ہوئے، فاٹاکا پراناسٹیٹس بحال کیاجائے اور قبائلی عوام کو ان کی رائے کے مطابق فیصلہ کااختیار دیا جائے، ضم اضلاع کے ہر ضلع میں کیڈٹ کالج اور گرلز کالجزتعمیرکئے جائیں۔اراکین جرگہ نے گورنرسے معدنیات کی رائلٹی قبائلی اضلاع کودینے کابھی مطالبہ کیا۔ مشران نے گورنرسے اراکین جرگہ کی صدرمملکت آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سینٹ چیئرمین یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر پی پی پی کے مرکزی قائدین سے ملاقات کا بھی مطالبہ کیا-جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ گورنر ہاوس اس صوبے کے عوام کا اپنا گھر ہے، میری کوشش ہے کہ ضم اضلاع سمیت صوبہ بھر کے عوام کودرپیش مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کروں۔ گورنرنے جرگہ کو یقین دلایاکہ وہ صدر مملکت آصف علی زرداری، سینیٹ چیئرمین یوسف رضا گیلانی اوردیگر مرکزی رہنماؤں سے اراکین جرگہ کی ملاقات کروائیں گے تاکہ وہ اپنے مسائل سے انہیں خود آگاہ کرسکے۔ گورنرنے جرگہ کو یقین دلایا کہ اُن کے مسائل کے حل کیلئے فورم پر آواز اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ قبائلی عوام مایوس نہیں ہوں گے، امن وامان اورترقی کیلئے مل کرکوششیں کریں گے اور قبائلی عوام کا مقدمہ ہر فورم پر دلیل کے ساتھ پیش کروں گا۔ گورنرنے کہاکہ عوامی اعتماد کی بحالی تک امن وامان اورترقی خوشحالی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔ گورنرنے اس بات پر زوردیا کہ مشران کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے نوجوانوں کااعتماد بحال کریں۔ گورنرنے کہاکہ وفاقی کمیٹی میں تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی شامل ہے تاہم قبائیلی عوام کی بھی نمائندگی ہونی چاہئیے تاکہ جو فیصلہ ہووہ انہیں بھی قابل قبول ہو- ضم اضلاع اور صوبے کے عوام کو ان کا حق دلانے کیلئے ہر فورم پر بات کررہے ہیں اور پاکستان پیپلزپارٹی کے قائد شہیدذوالفقارعلی بھٹو نیجس طرح قبائلی علاقوں میں ہسپتال، تعلیمی ادارے قائم کیے تھے، اسی طرح آج بھی پی پی پی پی ضم اضلاع کے عوام کی حقوق کیلئے آواز اٹھارہی ہے اور ان کے مسائل ضرور حل کریں گے۔آخرمیں ملک میں امن واستحکام اورترقی وخوشحالی کیلئے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔ #مزید قومی خبریں
-
کراچی،پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کئی سال بعد بچے سمیت قتل
-
پہلی مرتبہ پاکستان کے بانڈز کی لین دین اضافی قیمت پر ہورہی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
-
پاکستان رواں برس قرضوں کی مد میں کتنی رقم ادا کرے گا گورنر اسٹیٹ بینک نے تفصیل بیان کردی
-
مزدوروں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی ، حکومت پنجاب کا تاریخی قدم
-
پنجاب بھر میں 1289 ٹریفک حادثات میں 18 افراد جاں بحق، 1490 زخمی
-
پنجاب میں ہزاروں سرپلس اساتذہ کے تبادلوں کا معاملہ
-
مزدورکی تنخواہ 37 ہزار روپے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پرحکام سے جواب طلب
-
راول ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ، کورنگ نالے میں پانی کی سطح میں اضافہ متوقع
-
وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری سے ڈائریکٹر آل چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کی قیادت میں چینی کاروباری وفد کی ملاقات
-
میر صادق سنجرانی کی کوششیں رنگ لے آئیں، ایرانی حکام نے راجے روتک تجارتی گزرگاہ کو دوبارہ کھول دیا
-
سینیٹرعرفان صدیقی کی بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی لوک سبھا میں حالیہ تقریر پر شدید تنقید
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اربعین پر جانے والے زائرین کے لیے سفری مشکلات پر شدید تشویش کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.