مودی کے دورِ اقتدار میں بھارت اخلاقی گراوٹ کی حدیں پار کرگیا

بیرونِ ملک مقیم بھارتی مجرموں کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہونا سیاسی پستی کی علامت ہے،رپورٹ

جمعہ 18 جولائی 2025 23:41

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)نریندر مودی کے دورِ اقتدار میں بھارت اخلاقی گراوٹ کی تمام حدیں پار کرگیا، جس سے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار ملک کی عالمی ساکھ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔بھارت میں ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی کی نااہل حکومت کی ناکام پالیسیوں کے نتیجے میں بھارتیوں کے ہاتھوں خواتین کے بعد اب بچوں کی عزت بھی دنیا بھر میں غیر محفوظ ہو گئی ہے۔

مودی سرکار کی ناقص حکمت عملیوں کے باعث بیرون ملک مقیم بھارتیوں کی موجودگی سوالیہ نشان بن گئی۔ بھارتی مجرموں کے سیاسی تعلقات بھارت کی عالمی ساکھ کو بے نقاب کر رہے ہیں۔ عالمی اداروں میں قیادت مانگنے والے بھارت کے لوگ بیرونِ ملک بچوں کے جنسی استحصال میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی ریاست میں بھارتی شہری گرجیت ملہی بچوں کی فحش ویڈیوز رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی شہری کی گرفتاری پر سوشل میڈیا پر سیاسی شخصیات کے ساتھ تصاویر وائرل ہو گئیں۔بی جے پی اور کانگریس نے گرجیت ملہی کا تعلق عام آدمی پارٹی سے جوڑ دیا۔ کانگریس رہنما سکھپال سنگھ کھیرہ نے سوال کیا کہ بھگونت مان وضاحت کریں کہ ملہی جیسے مجرم سے ان کا یا ان کے خاندان کا کیا تعلق ہی ۔ خود کو وشو گروکہنے والا نام نہاد بھارت، بیرونِ ملک بچوں کا استحصال کرنے والے مجرموں کو پال رہا ہے ۔بھارتی سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر الزام لگا کر بچوں سے زیادتی جیسے جرم سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہیں ۔ بیرونِ ملک مقیم جرائم پیشہ بھارتی عناصرامریکا سمیت مغربی انٹیلی جنس اداروں کے لیے پالیسی اور سکیورٹی چیلنج بن چکے ہیں ۔