-چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام کی وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر سردار یاسر الیاس سے ملاقات

سردار یاسر الیاس کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش ،ملاقات میں پاکستان میں سیاحت کے فروغ سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو

جمعہ 18 جولائی 2025 20:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2025ء)چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود کی وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس سے ملاقات، سردار یاسر الیاس کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی گئی،ملاقات میں پاکستان میں سیاحت کے فروغ سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو ہوئی،سیاحت کے شعبے میں نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے پر مشاور ت کے علاوہ ملکی اور بین الاقوامی سیاحتی مقامات کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران یوتھ کے لیے hospitality، ٹریول اور ٹورازم سیکٹر میں تربیتی پروگرام شروع کرنے پر غور کیا گیا اور سیاحتی صنعت میں نوجوانوں کی شمولیت سے معیشت کے استحکام پر بات چیت کی گئی ۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام اور سیاحتی شعبے میں اشتراک کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا ملاقات کا مقصد نوجوانوں کو معاشی طور پر مضبوط اور خود کفیل بنانا تھاسیاحت اور یوتھ ڈویلپمنٹ کے سنگم سے قومی ترقی کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔