وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پولیس ہیڈکوارٹرز میں زیرتعمیر نیشنل پولیس ہسپتال کا دورہ ، تعمیراتی کا م کا معائنہ کیا

ہفتہ 19 جولائی 2025 17:20

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا   پولیس ہیڈکوارٹرز میں زیرتعمیر نیشنل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) پاکستان میں پولیس کی تاریخ کا اپنی نوعیت کا پہلا جدید ترین ہسپتال تکمیل کے قریب ہے،252 بستروں پر مشتمل عمارت کی تعمیر مکمل کر کے دسمبر تک ہسپتال کو فنکشنل کرنے کا ٹاسک دے دیا ۔وزارت داخلہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پولیس ہیڈکوارٹرز میں زیرتعمیر نیشنل پولیس ہسپتال کا دورہ کیا اور تعمیراتی کا م کا معائنہ کیا ۔

انہوں نے ہسپتال کو آپریشنل کرنے کے لئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ یہ پراجیکٹ احسن اقبال نے شروع کیا تھا اور میں اس منصوبے کو مکمل کروں گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ ہسپتال کو فنکشنل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،ہسپتال کے فنشنگ کے کام کو جلد مکمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ‎انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے وزیر داخلہ کو منصوبے پرتفصیلی بریفنگ میں بتایا کہ نیشنل پولیس ہسپتال 6.4 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے، جس کا آغاز جون 2023 میں ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ‎اب تک 252 بیڈز پر مشتمل ہسپتال کا گرے سٹرکچر مکمل کیا جا چکا ہے، ‎ ہسپتال کے ساتھ 500 سے زائد نرسز کی تربیت کے لیے انسٹی ٹیوٹ بھی قائم کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس علی رضا اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔\932