پاک فضائیہ نے حالیہ پاک بھارت حالیہ تصادم میں 5 بھارتی طیارے مارگرائے، ٹرمپ

ہفتہ 19 جولائی 2025 18:21

پاک فضائیہ نے حالیہ پاک بھارت حالیہ تصادم میں  5 بھارتی طیارے مارگرائے، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ تصادم کے دوران پاک فضائیہ (پی اے ایف) نے 5 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے۔

(جاری ہے)

ہفتے کو وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات تیزی سے خراب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ درحقیقت پی اے ایف نے پانچ لڑاکا طیاروں کو مار گرایا تھا۔ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک ایٹمی جنگ کے دہانے پر ہیں لیکن میں نے جنگ روکنے کے لیے مداخلت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان بھارت تنازع کو تجارت کے ذریعے حل کیا۔