ایم پی اے جمیل احمد سومرو کی شہید پولیس کانسٹیبل محمد رمضان جروار کے ورثاءسے اظہار تعزیت

اتوار 20 جولائی 2025 16:50

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکرٹری و ایم پی اے سٹی لاڑکانہ جمیل احمد سومرو نے تحصیل رتوڈیرو کے گائوں خانواہ جروار میں شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل محمد رمضان جروار کے ورثاءسے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ کے جنرل سیکرٹری و چیئرمین ضلع کونسل لاڑکانہ اعجاز احمد لغاری، پاکستان پیپلز پارٹی سٹی ڈسٹرکٹ لاڑکانہ کے جنرل سیکرٹری و میئر لاڑکانہ انور علی لہر، ایمپائر ٹائون چیئرمین ایڈووکیٹ وقار علی بھٹو، ضلع لاڑکانہ کے وائس چیئرمین اسداللہ بھٹو ،سچل ٹائون چیئرمین سرفراز حسین کھوکھر، ممبر میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ شیرمحمد لغاری، تحصیل رتوڈیرو کے جنرل سیکریٹری زاہد حسین جلبانی ،اظہر علی بھٹو، کامران احمد اڈانو، عمران حسن جتوئی ،شفیق احمد چانڈیو، عبدالباری عباسی ،وسیم علی عباسی ،صدام لاشاری، منیر احمد ملغانی، وزیر علی تنیو اور دیگر بھی موجود تھے۔