اجرک کی آڑ میں لوٹ مار جاری، وزرا اور ان کے بچے فینسی نمبر پلیٹس استعمال کرتے ہیں، فاروق ستار

پیپلزپارٹی کے غیرجمہوری طرز عمل سے سندھ میں غم و غصہ ہے، اگر احتجاج کا راستہ نہ اپنایا گیا تو عوام اپنا راستہ خود نہ نکال لیں، بیان

اتوار 20 جولائی 2025 17:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کے معاملے پر سندھ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اجرک کی آڑ میں لوٹ مار کا دھندا جاری ہے جبکہ پیپلزپارٹی کے وزرا اور ان کے بچے فینسی نمبر پلیٹس استعمال کرتے ہیں۔

پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے غیرجمہوری طرز عمل سے سندھ میں غم و غصہ ہے، اگر احتجاج کا راستہ نہ اپنایا گیا تو عوام اپنا راستہ خود نہ نکال لیں۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں پیپلز پارٹی کا طرز حکمرانی بدترین ہے، ایم کیوایم نے پیپلزپارٹی کو بہتری کے لیے کافی وقت دیا ہے، پیپلزپارٹی کوپتہ بھی نہیں چلیگاکب انکے پیروں تلے زمین نکل جائیگی۔

(جاری ہے)

فاروق ستار نے کہاکہ اجرک والی نمبر پلیٹ کا مذموم مقصد ہے، کراچی میں کھلے عام موٹرسائیکل سواروں کو لوٹا جارہا ہے، انہوں نے کہاکہ اجرک عزت و احترام کی علامت ہے تاہم کراچی میں اجرک کی آڑ میں لوگوں کولوٹاجارہاہے، اجرک کی آڑمیں لوٹ مارکا دھندا شروع کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے کراچی کوتباہ کردیا ہے، وزرا اور ان کے بچیفینسی نمبرپلیٹ استعمال کرتیہیں جبکہ اندرون سندھ تو کوئی نمبرپلیٹ استعمال ہی نہیں کرتا، مگر کراچی کے لوگوں کو بیجا پابندیاں عائد کر کے ذبح کیاجارہاہے، ڈاکٹر فاروق ستار نے شہریوں کو مفت نمبر پلیٹس دینے کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے کہاکہ لیاری میں گرنیوالی مخدوش عمارت کیرہائشیوں کیلییکچھ نہیں کیاگیا،صرف ایس بی سی اے پر ذمہ داری ڈال کرجان چھڑالی گئی، مخدوش عمارت کے رہائشیوں کو متبادل جگہ فراہم کرنا وزیر بلدیات کی ذمہ داری ہے۔فاروق ستار نے مخدوش عمارتوں کیحوالے سے وزیربلدیات سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مخدوش عمارتوں کیکیس میں وزیربلدیات کوایف آئی آرمیں شامل کیاجائے، سیہون کیافسران کی کراچی میں تعیناتی کی مذمت کرتیہیں،اس طرح کیاقدامات سیشہری اوردیہی آبادی میں نفرت بڑھ رہی ہے۔