آل پاکستان فائر اینڈ ریسکیو ورکرزکا گریڈ 6 کے 47 لائف گارڈ اسٹاف کو گریڈ 9 میں ٹائم اسکیل دینے پر اظہار تشکر

اتوار 20 جولائی 2025 18:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء) آل پاکستان فائر اینڈ ریسکیو ورکرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے مرکزی چیئرمین غلام محمد ناز صدراتی تمغہ امتیاز اور مرکزی جنرل سیکریٹری سید ذوالفقارشاہ نے حکومت سندھ کے نوٹیفیکشنFD(SRii) 2(35)/2014/pt/ APCAبتاریخ28/02/2020 کے تحت ایمرجنسی ریسپارنس سینٹر ہاکس بے فائر بریگیڈ ڈیپارٹمنٹ کے 47 لائف گارڈ اسٹاف کو گریڈ 6 سے گریڈ 9 میں ٹائم اسکیل دیکر اپ گریڈ کردیا گیا ہے جبکہ لعل بخش ڈرائیور گریڈ گیارہ کو گریڈ 14 میں ٹائم اسکیل کے ذریعے اپ گریڈ کردیا گیا ہے۔

جس پر آل پاکستان فائر اینڈ ریسکیو ورکرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین غلام محمد ناز اور جنرل سیکریٹری سیدذوالفقارشاہ نے میئر کراچی، میٹروپولیٹن کمشنر اور دیگر افسران سے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسی طرح فائربریگیڈکے سینیئر تجربے کارفائر مینوں، لیڈنگ فائر مینوں، سب فائر افسران کو بھی ڈی پی سی ٹو میں نظرانداز کر نے کا نوٹس لیکر سینیئر فائر فائٹرز کو انکا جائز حق دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انکے 30 ماہ سے زائد کے واجب الاد اوورٹائم کے واجبات ادا کیے جائیں گے۔ فائر فائٹرز ،فائر ڈرائیورز کی خالی اسامیوں پر تجربے کار ملازمین کے بچوں کو میرٹ پر بھرتی کرکے فائر فائٹرز کی کمی کو دور کیا جائے گا۔ گریڈ ایک تا چار کے ٹریننگ یافتہ ملازمین کو فائر مین کی حیثیت سے پرموشن دیا جائیگا۔ جبکہ موجودہ صورتحال میں رشوت و سفارش کے ذریعے فائر مینوں، لیڈنگ فائرمینوں، سب فائر آفیسرز کو پرموشن دیئے جارہے ہیں۔

جبکہ فائر فائٹرز کے کواٹرز کی الاٹمنٹ کے لیے بھی رشوت طلب کی جارہی ہے۔ محکمہ فائر بریگیڈ کو بغیر مستقل چیف فائر آفیسرکی بجائے ریسکیو کمانڈر سے چلایا جارہا ہے۔ سینئر اسٹیشن افسران کے ساتھ ذیارتی کے مترادف ہے۔ لہذا مستقل چیف فائر آفیسر کا تقرر کیا جائے۔ اربن سرچ اینڈ ریسکیو میں مذید ٹرین عملے کو تعینات کرکے جدید مشینری کو قابل استعمال بنایا جائے۔