سپیکر قومی اسمبلی کا شہزادہ الولید بن خالد بن طلال کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

پیر 21 جولائی 2025 20:10

سپیکر قومی اسمبلی کا شہزادہ الولید بن خالد بن طلال کے انتقال پر تعزیت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شہزادہ الولید بن خالد بن طلال کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ شہزادہ الولید بن خالد بن طلال ایک حادثے کے بعد طویل عرصہ تک کوما میں رہے۔

(جاری ہے)

سپیکر قومی اسمبلی نیخادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز السعود، ولی عہد وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان، سعودی شاہی خاندان اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں شاہی خاندان اور سعودی عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔