
لاہور قلندر اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے اشتراک سے منعقدہ ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز کے دوران نوجوانوں کھلاڑیوں کی جوش و خروش سے شرکت
سکھر ڈویژن کے نوجوانوں کا ٹیلنٹ جوٹرائلز میں سامنے آیا ہے وہ قابلِ فخر ہے، ہم سندھ کے ہر نوجوان کو بھرپور تعاون فراہم کریں گے تاکہ وہ قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں،سید کمیل حیدرشاہ/فہدشفیق اورریاض آفریدی کی مشترکہ پریس کانفرنس
منگل 22 جولائی 2025 20:05
(جاری ہے)
چیئرمین ضلع کونسل سید کمیل حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ "شاہنواز دھانی پاکستان کے سپر اسٹار ہیں، ان کی فٹنس بہتر ہوتے ہی وہ ایک بار پھر ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
" انہوں نے سکھر میں مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی فہد شفیق نے کہا کہ شدید گرمی کے باوجود نوجوانوں کا جوش قابلِ تحسین ہے۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت ہم نوجوانوں کو نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ڈیجیٹل حب کے ذریعے آن لائن پلیٹ فارمز پر بھی نوجوانوں کو مواقع دیے جا رہے ہیں اور ہم کے پی کے حکومت کے ساتھ بھی مل کر نوجوانوں کے لیے کام کرنے کو تیار ہیں۔پریس کانفرنس کے دوران فہد شفیق نے اس بات پر زور دیا کہ لاہور قلندرز اور وزیراعظم یوتھ پروگرام مزید مشترکہ منصوبے سندھ میں لائیں گے، تاکہ ہر ضلع اور ہر نوجوان کو کھیلوں میں آگے بڑھنے کا یکساں موقع ملے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ "شاہنواز دھانی کو نظرانداز نہیں کیا گیا، ان کی غیر موجودگی کی واحد وجہ ان کی فٹنس ہے۔اس موقع پرلاہور قلندرز کے کوچ ریاض آفریدی نے کہا کہ بلوچستان میں پانچ ٹیمیں بنا چکے ہیں، اب سندھ کی باری ہے۔ ہم یہاں بھی باقاعدہ ٹورنامنٹ کرا کے ٹیلنٹ کو آگے لائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "سندھ میں ٹیلنٹ دیکھ کر افسوس ہوا کہ ان بچوں کو پہلے کیوں موقع نہیں ملا۔ ہمیں یہاں 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والے بولرز اور زبردست بیٹرز ملے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا، تین دہائیوں پرانے تعلقات میں تبدیلی
-
پی آئی اے نے سیالکوٹ سے اپنا فضائی آپریشن لاہور ایئرپورٹ پر منتقل کر دیا
-
سیالکوٹ‘ عمرہ کیلئے سعودی عرب جانے والے مسافر کے پیٹ سے کوکین سے بھرے 40 کیپسول برآمد
-
دل میں اللہ کے خو ف سے انسان برائیوں سے نجات پاسکتا ہے۔ گورنرسندھ
-
منگل اور بدھ کی رات دریائے سندھ میں ممکنہ سیلاب کا خدشہ ہی: وزیراعلی سندھ
-
دریاں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
9 مئی کیسز، اعجازچوہدری کا سزا معطلی کیلئے لاہورہائیکورٹ سے رجوع
-
چوہدری شافع حسین کا گجرات کے سیلاب زدہ علاقوں کا تفصیلی دورہ،سیلاب متاثرین میں امدادی اشیاء تقسیم کیں
-
بھارت نے بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی کی جس سے ہمیں نقصان پہنچا‘رانا تنویر حسین
-
لڈن روڈ پر ٹرالر اور کیری ڈبہ میں تصادم، دو افراد جانبحق، 9 شدید زخمی
-
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ضلع پشاور کی ترقی کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دے دی،نوٹیفکیشن جاری
-
سی فوڈ انڈسٹری کیلیے خوشخبری ، پاکستان کو امریکا میں مچھلی برآمدات کی اجازت مل گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.