لاہور قلندر اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے اشتراک سے منعقدہ ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز کے دوران نوجوانوں کھلاڑیوں کی جوش و خروش سے شرکت

سکھر ڈویژن کے نوجوانوں کا ٹیلنٹ جوٹرائلز میں سامنے آیا ہے وہ قابلِ فخر ہے، ہم سندھ کے ہر نوجوان کو بھرپور تعاون فراہم کریں گے تاکہ وہ قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں،سید کمیل حیدرشاہ/فہدشفیق اورریاض آفریدی کی مشترکہ پریس کانفرنس

بدھ 23 جولائی 2025 02:25

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)سکھر میں لاہور قلندر اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے اشتراک سے منعقدہ ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز کے دوران نوجوانوں کھلاڑیوں نے جوش و خروش سے شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سید کمیل حیدر شاہ، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے کوآرڈینیٹر فہد شفیق اور لاہور قلندر کے ہیڈ کوچ ریاض آفریدی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کہا کہ سکھر ڈویژن کے نوجوانوں کا جو ٹیلنٹ آج ٹرائلز میں سامنے آیا ہے وہ قابلِ فخر ہے۔

ہم سندھ کے ہر نوجوان کو بھرپور تعاون فراہم کریں گے تاکہ وہ قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور قلندرز اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے سندھ کے نوجوانوں کے لیے یہ شاندار موقع فراہم کیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین ضلع کونسل سید کمیل حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ "شاہنواز دھانی پاکستان کے سپر اسٹار ہیں، ان کی فٹنس بہتر ہوتے ہی وہ ایک بار پھر ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

" انہوں نے سکھر میں مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی فہد شفیق نے کہا کہ شدید گرمی کے باوجود نوجوانوں کا جوش قابلِ تحسین ہے۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت ہم نوجوانوں کو نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ڈیجیٹل حب کے ذریعے آن لائن پلیٹ فارمز پر بھی نوجوانوں کو مواقع دیے جا رہے ہیں اور ہم کے پی کے حکومت کے ساتھ بھی مل کر نوجوانوں کے لیے کام کرنے کو تیار ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران فہد شفیق نے اس بات پر زور دیا کہ لاہور قلندرز اور وزیراعظم یوتھ پروگرام مزید مشترکہ منصوبے سندھ میں لائیں گے، تاکہ ہر ضلع اور ہر نوجوان کو کھیلوں میں آگے بڑھنے کا یکساں موقع ملے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ "شاہنواز دھانی کو نظرانداز نہیں کیا گیا، ان کی غیر موجودگی کی واحد وجہ ان کی فٹنس ہے۔اس موقع پرلاہور قلندرز کے کوچ ریاض آفریدی نے کہا کہ بلوچستان میں پانچ ٹیمیں بنا چکے ہیں، اب سندھ کی باری ہے۔ ہم یہاں بھی باقاعدہ ٹورنامنٹ کرا کے ٹیلنٹ کو آگے لائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "سندھ میں ٹیلنٹ دیکھ کر افسوس ہوا کہ ان بچوں کو پہلے کیوں موقع نہیں ملا۔ ہمیں یہاں 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والے بولرز اور زبردست بیٹرز ملے ہیں۔