
وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ سے عالمی بینک کے نائب صدر کی ملاقات، کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے موثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے جامع پیکیج کی تیاری پر اتفاق
بدھ 23 جولائی 2025 20:17

(جاری ہے)
وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے عالمی بینک کی حالیہ انتظامی تنظیمِ نو کا خیرمقدم کیا جس کے تحت یکم جولائی 2025ء سے پاکستان کو باضابطہ طور پر ایم ای این اے اے پی ریجن میں شامل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام دیگر بین الاقوامی مالیاتی اداروں جیسے کہ آئی ایم ایف اور آئی ایف سی کے علاقائی فریم ورکس سے ہم آہنگ ہے اور اس سے تعاون اور ردعمل کی رفتار میں بہتری آئے گی۔وفاقی وزیر نے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت عالمی بینک کی 20 ارب ڈالر کی خطیر مالی وابستگی کو سراہتے ہوئے حکومت پاکستان کی اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ اس فریم ورک کے موثر نفاذ کے لیے عالمی بینک کی ٹیم کے ساتھ قریبی اشتراک کو جاری رکھے گی۔انہوں نے عالمی بینک کی قیادت بشمول صدر، مینجنگ ڈائریکٹر آف آپریشنز اور پاکستان کنٹری آفس کا شکریہ ادا کیا، خصوصاً کووڈ-19 کی وباء اور 2022ء کے تباہ کن سیلابوں کے دوران فراہم کی گئی مالی و تکنیکی معاونت کوسراہا۔وفاقی وزیر نے اس امر پر زور دیا کہ عالمی بینک پاکستان کا سب سے بڑا ترقیاتی شراکت دار ہے اور اس نے حکومت کے ترقیاتی اہداف میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اب اقتصادی عدم استحکام کے مرحلے سے بتدریج نکل رہا ہے جس کی عکاسی مہنگائی میں کمی، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے سے ہوتی ہے تاہم ان مثبت علامات کو پائیدار اور جامع ترقی میں بدلنے کے لیے ترقیاتی شراکت داروں کی مسلسل مدد ناگزیر ہے۔ عثمان دیون نے حکومت پاکستان کی میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے معیشت کو مستحکم کرنے اور اصلاحات کو آگے بڑھانے میں پیش رفت کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان کے ترقیاتی اہداف کے حصول میں عالمی بینک کی مسلسل معاونت کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان طویل المدتی حکمت عملی پر مبنی شراکت داری ہے جو ملک کو موسمیاتی تبدیلی، انسانی وسائل کی ترقی، ادارہ جاتی استعداد کار میں بہتری، صاف توانائی، اور شراکتی ترقی کے لیے وسائل کے موثر استعمال جیسے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد دے گی۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عالمی بینک پاکستان کی قیادت کے ساتھ قریبی رابطے میں کام جاری رکھے گا تاکہ زمین پر حقیقی و مثبت نتائج حاصل کیے جا سکیں۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ شراکت داری پاکستانی عوام کی زندگیوں میں نمایاں بہتری کا باعث بنے گی۔دونوں جانب سے پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان ایک مضبوط اور مستقبل ترقیاتی شراکت داری کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ عثمان دیون کی قیادت میں پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان تعاون مزید گہرا ہوگا اور مختلف ترقیاتی شعبوں میں موثر پیش رفت کو یقینی بنایا جا سکے گا۔
مزید قومی خبریں
-
سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کی خفیہ شرائط نہیں، خواجہ آصف
-
پاکستان ،سعودی عرب دفاعی معاہدہ خالصتا دفاعی نوعیت کا ہے،کسی تیسرے ملک کیلئے خطرے کے طور پر استعمال نہیں ہو گا،دفتر خارجہ
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پرمظفر گڑھ کے بیت ملاں والی اور عظمت پور کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سامان کی تقسیم
-
حرمین شریفین کے محافظ کی حیثیت سے جو عالمی عزت اور وقار حاصل ہوا ،پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا ،تہمینہ دولتانہ
-
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرین کو امدادی رقوم پہنچائی جائیں‘سردار سلیم حیدر خان
-
وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی سےجماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کی ملاقات
-
لاڑکانہ : صدرآصف علی زرداری کا چین کا دورہ تاریخی کامیابی ہے، ناصرحسین شاہ
-
مشکلات کی گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہیں ، مریم اورنگزیب
-
لاہور : جناح اسپتال کے ڈاکٹر کو ریپ کیس میں 14 سال سزا
-
اب تک 14900 کے قریب افغان شہریوں کو عزت و احترام کے ساتھ اپنے ملک روانہ کیا جا چکا ہے،ڈی پی او اٹک
-
پاک سعودی معاہدے نے گریٹر اسرائیل منصوبہ دفن کر دیا ،سعودی عرب سے سفارتی نہیں، ایمان وعقیدے کا تعلق ہے ،طاہر محمود اشرفی
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا خواتین، بزرگوں،طلبہ اور سپیشل افراد کیلئے مفت سفر کے اعلان کا اعادہ،
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.