ظ*ایران پاکستان دوستی میں مزید استحکام، ایرانی صدر کا جلد دورہ پاکستان متوقع

:مسعود پزیشکیان کے دورہ پاکستان کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں، اگست کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچنے کا امکان

بدھ 23 جولائی 2025 20:40

! اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2025ء)ایران پاکستان دوستی میں مزید استحکام،ایرانی صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے،مسعود پزیشکیان کے دورہ پاکستان کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں، اگست کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچنے کا امکان۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزیشکیان آئندہ ماہ پاکستان کا اہم دورہ کریں گے مسعود پزیشکیان کے ہمراہ ایک اعلی سطح وفد بھی پاکستان پہنچے گا۔

دورے کے دوران ایرانی صدر کی وزیراعظم شہباز شریف, صدر آصف علی زرداری سے ملاقاتیں ہوں گی۔ سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ چئیرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بھی ملاقاتیں شیڈیول کی جا رہی ہیں جبکہ ایرانی صدر کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات متوقع ہے ایرانی صدر ایران اسرائیل جنگ میں پاکستان کی بھرپور حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی صدر نے دوران جنگ اہرانی پارلیمانی اجلاس میں بھی پاکستان کا شکریہ ادا کیا تھا مسعود پزیشکیان نے اہرانی پارلیمان کے اجلاس میں پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگواہے تھے جبکہ حالیہ ایران اسرائیل جنگ اور بھارت کے پاکستان کے خلاف اسرائیلی اسلحے کے استعمال کے تناظر میں پاک ایران قریب آئے ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق باہمی ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات کے مزید فروغ, پاک ایران باہمی منسلکی, توانائی, تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔پاک ایران سرحدی انتظام اور زائرین کے حوالے سے بھی بات چیت متوقع ہے۔