Live Updates

/موجودہ حکو مت عوام کو ریلف دینے میں ناکام ہو چکی ہے ، مہنگائی بے روز گاری میں ریکارڈ اضافہ ہوا،شاہد خاقان عباسی

جمعرات 24 جولائی 2025 20:05

۷کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2025ء) حلقہ این اے 51میں جتنے کام شاہد خاقان عباسی کے دور میں ہوئے اتنے آج تک کسی کے دور میں نہیں ہوئے ،موجودہ حکو مت عوام کو ریلف دینے میں ناکام ہو چکی ہے ، مہنگائی بے روز گاری میں ریکارڈ اضافہ ہوا ، 35سال مسلم لیگ ن میں رہے لیکن مسلم لیگ ن پاکستان کیلئے کچھ نہ کر سکی ، عوام پاکستان پارٹی پاکستانی عوام کیلئے امید کی کرن ہے ، شاہد خاقان عباسی کی زیر قیادت عوام پاکستان پارٹی آئندہ الیکشن میں بھر پو ر حصہ لیگی اور نااہل حکمرانوں کو گھر کا راستہ دیکھائے گی ، ان خیالات کا اظہار رہنماء عوام پاکستان پارٹی تحصیل کہوٹہ بز ر گ رہنماء شیخ خالد محمو د نے گزشتہ رو ز نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ منتخب عوامی نمائندوں سے عرصہ پانچ سال سے کہوٹہ پنڈی روڈ کی تعمیر مکمل نہ ہو سکی وہ باقی کیا کرینگے ، حلقہ این اے 51اور پی پی سات عوام تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ، دنیا چاند پر پہنچ چکی ہے اور ہم اب تک گلی نالی کی سیاست میں مصروف ہیں ، شیخ خالد محمو د کا مزید کہنا تھا کہ حلقہ این اے 51میں جتنی تر قی شاہد خاقان عباسی کے دور میں ہوئی اتنی آج تک کسی کے دور میں نہیں ہو ئی ، انہوں کا کہنا تھاکہ شاہد خاقان عباسی پاکستانی عوام کیلئے آخری امید کی کرن ہیں ، عوام پاکستان پارٹی ہی اصلی اور حقیقی جماعت ہے ۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات