میاں اظہر کے انتقال پر ان کے صاحبزادے حماد اظہر سے تعزیت کیلئے آنے والوں کا تانتا بندھا رہا

پرویزالٰہی، حافظ نعیم الرحمن، لیاقت بلوچ، سعد رفیق، فواد چوہدری، اعتزاز احسن سمیت دیگر کی آمد، فاتحہ خوانی مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے جامعہ اشرفیہ میں قل خوانی، سیاسی و مذہبی ،کاروبار ی شخصیات کی شرکت

جمعرات 24 جولائی 2025 21:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)سابق گورنر پنجاب و رکن قومی اسمبلی میاں محمد اظہر مرحوم کے انتقال پر ان کے صاحبزادے حماد اظہر سے تعزیت کیلئے آنے والوں کا تانتا بندھا رہا ۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویزالٰہی، جماعت اسلامی کے امیرحافظ نعیم الرحمن، نائب امیر لیاقت بلوچ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق، سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری ، پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن ، وزیر مملکت عبدالرحمان کانجو ، چوہدری راسخ الٰہی سمیت مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں اور کاروباری شخصیات نے حماد اظہر سے ملاقات کر کے ان سے والد کے انتقال پراظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔

علاوہ ازیں میاں محمد اظہر مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لییقرآن خوانی بعد از نمازِ عصر جامعہ اشرفیہ مسلم ٹائون لاہور میں ہوئی جس میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں ، کاروباری شخصیات اور عزیز و اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ قرآن خوانی کے بعد مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا کی گئی ۔