
پاکستان پرامن اور ترقی پسند ملک ہے، دشمن کو قومی یکجہتی کی وجہ سےمذموم مقاصد میں ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہوگا،لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
پوری قوم بلا کسی مذہبی امتیاز کے ہر مشکل اور ہر دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی صورت کھڑی ہو کر فتح یاب ہوتی ہے،پاکستان میں بسنے والے تمام لوگ یک دل اور یک جان ہیں،بین المذاہب ہم آہنگی ہماری قومی طاقت کی اساس ہے،ترجمان پاک فوج کا مختلف مذاہب کے نمائندوں اور نوجوانوں کے ساتھ خصوصی نشست میں خطاب
فیصل علوی
جمعہ 25 جولائی 2025
10:58

(جاری ہے)
طلبا و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پوری قوم بلا کسی مذہبی امتیاز کے ہر مشکل اور ہر دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی صورت کھڑی ہو کر فتح یاب ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگ تاریخ، قومی نصب العین اور حب الوطنی کی بدولت یک دل اور یک جان ہیں۔ بین المذاہب ہم آہنگی ہماری قومی طاقت کی اساس ہے۔ دشمن کو قومی یکجہتی کی وجہ سے مذموم مقاصد میں مایوسی کا سامنا ہو گا۔ وطن عزیز کے روشن مستقبل کیلئے نوجوانوں کا کرداراہم ہے۔ اس موقع پر طلباء و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح پر افواجِ پاکستان کوخراج تحسین پیش کیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چوہدری نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا تھا جہاں انتظامیہ اور طلبہ نے ان کا استقبال کیا تھا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بلوچ عوام پاکستان سے تاریخ، مذہب، ثقافت اور روایت کے رشتوں میں جڑی ہے، مٹھی بھر دہشتگرد ترقی و خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے۔طلبا و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ فیکلٹی ممبران نے مزید ایسے انٹرایکٹیو سیشنز کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیاتھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کایہ بھی کہناتھا کہ معرکہ حق میں فتح مُبین میں عوام کی حمایت بالخصوص نوجوانوں کا کردار اہم رہاتھا۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور رہے گا۔مزید اہم خبریں
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
-
حکومتی وزیر کا ملک میں مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آ جانے کا دعوٰی
-
وزیرستان میں بالکل آپریشن نہیں ہونا چاہیے
-
آپ نے 35 منٹ میں ہی پاکستان کے سامنے سرینڈر کر دیا، بتا دیا کہ آپ کے پاس لڑنے کی طاقت نہیں ہے
-
پاکستان میں 2 کروڑ 62 لاکھ جبکہ صرف سندھ میں 1 کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں
-
ہم نے 22 اپریل کے حملے کا بدلہ صرف 22 منٹ میں لے لیا
-
کسی عالمی رہنما نے بھارت کو جنگ روکنے کیلئے نہیں کہا
-
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی اپوزیشن کی جانب سے مودی سرکار کے جھوٹ بےنقاب کرنے کا خیرمقدم
-
پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی پارلیمنٹ میں بھی مودی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا
-
نریندر مودی کو بھارتی لوک سبھا میں پاکستان کیخلاف کی گئی تقریر کے دوران "جھوٹ جھوٹ" کے نعروں کا سامنا کرنا پڑ گیا
-
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے ایک اور رکن قومی اسمبلی کو نااہل کر دیا
-
حکومت کے بیرون ملک سے چینی خریدنے کے فیصلے سے بھی شوگر ملز کو فائدہ ہونے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.