عوامی نیشنل پارٹی جہد مسلسل اور 115سالہ قومی وطنی تاریخی جدوجہد کا دوسرا نام ہے ،مابت کاکا

ح*پارٹی کارکنوں کو اے این پی کی39ویں یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد پیش

جمعہ 25 جولائی 2025 22:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2025ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے پارٹی کارکنوں بہی خواہوں کو اے این پی کی39ویں یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی جہد مسلسل اور 115سالہ قومی وطنی تاریخی جدوجہد کا دوسرا نام ہے ،باچاخان کا برپاکردہ مشن حصول علم انجمن اصلاح افاغنہ ،خدائی خدمت گار تحریک سے لیکر رہبر ملی خان عبدالولی خان کی ولولہ انگیز قیادت میں پیپلز پارٹی ،پاکستان نیشنل پارٹی ،نیشنل عوامی پارٹی،نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی سے ہوتا ہوا آج عوامی نیشنل پارٹی کی شکل میں 39سالہ جدوجہد تاحال محو سفر ہے اس پر خار راستے میں جہاں ایک طرف ناقابل فراموش قربانیاں دی گئیں ان گنت شہدا جانوں کے نذرانے پیش کر چکے قیادت اورکیڈرکو ٹارچر سیلوں میں اذیتوں، ملک بدری جلا وطنی غداری کے القابات جیسے دلخراش انسانیت سوز واقعات سے گزرنا پڑا تو دوسری جانب رہبر تحریک اسفندیار ولی خان کی قیادت میں اکابرین کی متعین کردہ اہداف کی جانب بھی بڑی پیش رفت ہوئی ہے پشتونوں کو ملی شناخت "پشتون خوا"،فاٹا کو پشتون خوا کا حصہ بنانے باچاخان ائیرپورٹ باچاخان یونیورسٹی باچاخان میڈیکل کالج،ولی خان یونیورسٹی ،18ویں ترمیم ،این ایف سی ایوارڈ جیسے قومی نوعیت کے حامل اہداف بھی حاصل کئے جاچکے بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ بالا قومی اہداف کے حصول کے نتیجے میں پارٹی قیادت تاحال بھاری قیمت چکارہاہیمسلط کردہ انتہاپسندی دہشتگردی کیخلاف جراتمندانہ موقف ہو،حقیقی جمہوریت کی بحالی ہو مقتدرہ کی غیر جمہوری غیر آئینی اقدامات کے خلاف آواز حق ہو نتیجتا پارٹی کو گزشتہ12 سالوں کے دوران پارلیمان سے باہر رکھنے جیسی عملیات بھی تواتر سے جاری ہے 2013، 2018اور2024 کے عام انتخابات میں فراڈ اور دھاندلی کے زریعے پارٹی کو ایوانوں سے باہر رکھا گیا بیان میں کہا گیا کہ اس تمام تر صورت حال میں بنیادی کریڈٹ منظم فعال تنظیم کو جاتا ہے جس کی داغ بیل پشتون افغان تاریخ میں پہلی بار فخر افغان باچاخان نے ڈالی اور صد سالہ جدوجہد تنظیم کی مرہون منت ہے بیان میں پارٹی کارکنوں بہی خواہوں کو39ویں یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عہد کااظہار کیا گیا کہ 26 جولائی کو ملک بیرون ملک کی طرح یہاں صوبے میں بھی باچاخان مراکز پارٹی دفتروں گھروں حجروں اور گاڑیوں میں میں سرخ پرچم لہرائے جائیں گے پارٹی کارکن اور ذمہ داران اس دن کی مناسبت سے بھرپور حصہ لیں