Cوفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعطم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ کی پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء قمر زمان کائرہ کی عیادت کے لئے ان کے گھر آمد

۵وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے قمر زمان کائرہ کیلئے نیک تمنائوں کا پیغام پہنچایا اور ان کی خیریت دریافت کی

ہفتہ 26 جولائی 2025 04:25

/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2025ء)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعطم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء قمر زمان کائرہ کی عیادت کے لئے ان کے گھر گئے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی طرف سے قمر زمان کائرہ کیلئے نیک تمنائوں کا پیغام پہنچایا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

(جاری ہے)

دونوں رہنمائوں نے قمر زمان کائرہ کی مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی اور ان کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔اس موقع پر عطاء اللہ تارڑنے کہا کہ قمر زمان کائرہ ملک کے مخلص سیاستدان اور جمہوری اقدار کے علمبردار ہیں،قمر زمان کائرہ میرے لئے قابل احترام ہے، ہمارے خاندانوں کے درمیان دیرینہ تعلقات رہے ہیں، قمر زمان کائرہ کی مکمل شفایابی کے لئے دعا گو ہیں۔بدر شہباز وڑائچ کا کہنا تھا کہ قمر زمان کائرہ نے ہمیشہ پاکستان کی سیاست میں مثبت کردار ادا کیا ہے، ان کی صحت کے لئے پوری قوم دعا گو ہے۔واضح رہے کہ قمر زمان کائرہ حال ہی میں دل کی سرجری کے بعد اسپتال سے گھر منتقل ہو گئے ہیں