
بھارت کی خطے میں برتری اور تسلط کی کوششیں 7 سے 10 مئی کے دوران دفن کردی گئیں، اسحاق ڈار
بھارت دنیا کو گمراہ اور پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے دہشت گردی کا راگ الاپتا ہے،بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے اور پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کرتا ہے، نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار کا امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل سے خطاب
فیصل علوی
ہفتہ 26 جولائی 2025
09:50

(جاری ہے)
بھارت نے روایتی الزام تراشی کے بعد جارحیت کی بیک چینل بات چیت اور بین الاقوامی انگیجمنٹ کی وجہ سے کشیدگی میں کمی واقع ہوئی ہے۔ کشیدگی کم کرانے میں امریکہ اور دوست ممالک کا بڑا ہاتھ ہے۔
اسحاق ڈار نے صدر ٹرمپ،سیکرٹری روبیو اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔وزیرخارجہ نے کہا کہ جنگ بندی کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سیکریٹری اسٹیٹ روبیو کے کردار پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور اس پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہیں جبکہ ہمارے پڑوسی اس کے برعکس سیاسی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں یہ عارضی اقدام ہے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدہ چند ہفتوں میں ہو جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت دنیا کو گمراہ اور پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے دہشت گردی کا راگ الاپتا ہے اور یہی اقدام رواں برس 22 اپریل کو کیا۔ انہوں نے کہا کہ مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی روایتی جارحیت اور باہمی عدم اعتماد تھا۔ مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی روایتی جارحیت اور باہمی عدم اعتماد تھا، جس سے خطہ تباہی کے دہانے پر پہنچا لیکن بیک چینل سفارت کاری، بین الاقومی ثالثی بالخصوص امریکہ اور دوست ملکوں کی مصالحت نے کشیدگی ختم کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا۔پاکستان بھارت کے ساتھ سیز فائر پر قائم ہے۔ امن پر یقین رکھتا ہے اور کبھی تنازع بڑھانے میں پہل نہیں کرے گا لیکن ہم صرف قسمت پر ہی انحصار نہیں کریں گے۔ ہم جنوبی ایشیا میں مستقل امن کا آرکیٹیکچر چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں جنوبی ایشیا میں پائیدار امن درکار ہے اور اس کیلئے دونوں ممالک تعمیری اور مستحکم کردار ادا کرسکتے ہیں۔پاکستان اپنے کسی بھی پڑوسی کے ساتھ کشیدگی نہیں چاہتا ہے۔ ہم حریف کے طور پر نہیں بلکہ رابطہ کاری کے طور پر کام کرنا چاہتے ہیں جس کی تازہ مثال 17 جولائی کے اقدام کی ہے جہاں دو سال کی کوششوں کے بعد میں نے کابل کا دورہ کیا جہاں ازبکستان، افغانستان اور پاکستان کے درمیان ریلوے کے معاہدے ٹرانس افغان ریلوے پر دستخط ہوئے۔ان کایہ بھی کہناتھا کہ خطے میں امن بھارت سمیت تمام فریقین کے رویوں پر مں حصر ہے تاکہ بین الاقوامی اقدار کے تحت تنازعات پر مذاکرات ہوں۔مزید اہم خبریں
-
ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
-
پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے چناب، جہلم اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کر دی
-
ایشیا کرکٹ کپ کا میزبان متحدہ عرب امارات ہوگا
-
اسحاق ڈار نے عافیہ صدیقی کو ہونے والی سزا بالکل درست قرار دے دی
-
ملک کو آئی ایم ایف اور قرضوں کی غلامی میں جکڑنے والے ملک وقوم کا استحصال کررہے ہیں
-
یورپی طاقتوں کے ساتھ جوہری مذاکرات ’تعمیری‘ رہے، ایران
-
گورنرسندھ کی صدر مملکت آصف علی زرداری کو 70ویں سالگرہ پر مبارک باد
-
گورنر سندھ سے زمبابوے کے سفیر کی ملاقات، کراچی میں اعزازی قونصل خانے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت
-
بانی پی ٹی آئی کو پاکستان کو خودمختار بنانے کی سزا دی جا رہی ہے،علی امین گنڈاپور
-
اسکاٹ لینڈ: پُل سے لٹک کر احتجاج کرنے والےگرین پیس کے احتجاجی کارکن گرفتار
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بریکوٹ میں 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سی ٹی ڈی کو خراج تحسین
-
وفاقی حکومت کی دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں میں بلوچستان حکومت کی مدد جاری رکھنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.