Live Updates

عمران خان کو جیل میں رکھنے کیلئے عافیہ صدیقی کی قید کی بھی حمایت کردی، مسرت چیمہ کی اسحاق ڈار پر تنقید

اسحاق ڈار عمران خان کی نفرت میں پاتال سے بھی نیچے جا گرے ہیں، یہ گدھوں کا ٹولہ ہے جو صرف ملک نوچنے آیا ہے؛ پی ٹی آئی رہنماء کا بیان

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 26 جولائی 2025 14:24

عمران خان کو جیل میں رکھنے کیلئے عافیہ صدیقی کی قید کی بھی حمایت کردی، ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جولائی 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء اور سابقہ ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے عمران خان کو جیل میں رکھنے کیلئے عافیہ صدیقی کی قید کی بھی حمایت کردی۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں عمران خان کی سابقہ ترجمان نے کہا کہ اسحاق ڈار عمران خان کی نفرت میں پاتال سے بھی نیچے جا گرے ہیں، یہ گدھوں کا ٹولہ ہے جو صرف ملک نوچنے آیا ہے اسی لیے عمران خان کو جیل میں رکھنے کے لیے انہوں نے عافیہ صدیقی کی قید کی بھی حمایت کر دی۔

قبل ازیں واشنگٹن میں غیر ملکی صحافیوں سے گفتگو کے دوران نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ’عافیہ صدیقی کو سزا امریکی قانونی طریقہ کار کے تحت ہوئی، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا کو اس لیے تسلیم کیا کیوں کہ وہ امریکی عدالتی نظام کے تحت ہوئی‘، اسحاق ڈار کی جانب سے یہ تبصرہ سابق وزیراعظم عمران خان کی سزا سے متعلق سوال پر اس وقت سامنے آیا جب ان سے پوچھا گیا کہ ’کیا امریکہ کو اس معاملے پر مداخلت کرنی چاہیئے؟‘۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار نے جواب میں کہا کہ ’عافیہ صدیقی دہائیوں سے امریکی قید میں ہیں اور خدا بہتر جانتا ہے کب تک وہ یہاں رہیں، امریکی قانونی طریقہ کار کے نتیجے میں انہیں سزا ہوئی اور اس کا اطلاق سب پر ہوتا ہے، جس طرح پاکستان نے امریکہ کے عدالتی فیصلے کا احترام کیا، ویسے ہی عالمی برادری کو بھی پاکستان کے عدالتی نظام کا احترام کرنا چاہیئے، اگر آپ مقبول سیاسی رہنماء ہیں تو یہ چیز آپ کو لائسنس نہیں دیتی کہ اسلحہ اٹھائیں اور لوگوں کو کسی ملک کی سکیورٹی تنصیبات پر حملے کیلئے اکسائیں، یہ غداری ہے اس کے سوا کچھ نہیں‘۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات