
اسلام آباد میں 6 ملکی ریجنل چیفس آف ڈیفنس سٹاف کانفرنس، علاقائی سلامتی، فوجی سفارتکاری پر تبادلہ خیال
ہفتہ 26 جولائی 2025 22:57

(جاری ہے)
بیان کے مطابق اعلی سطح کے اس مکالمے میں علاقائی سلامتی کی صورتِ حال، وسطی اور جنوبی ایشیا کے تزویراتی حالات میں تبدیلی، مشترکہ تربیتی اقدامات، انسداد دہشت گردی میں تعاون اور بحرانوں کے دوران مربوط انسانی ہمدردی پر مبنی ردِ عمل جیسے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بیان کے مطابق کانفرنس میں شریک وفود نے اجتماعی طور پر امن، احترام، قومی خودمختاری کے تحفظ، دہشت گردی، سائبر سیکیورٹی کے خطرات اور پرتشدد انتہا پسندی جیسے مشترکہ خطرات سے نمٹنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ اور دفاعی سفارت کاری کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کی قیادت، مہمان نوازی اور اس اقدام کو سراہا ہے۔بیان کے مطابق اسٹریٹجک ہم آہنگی پاکستان کے اس دیرینہ عزم کی عکاس ہے کہ وہ ایک محفوظ، مربوط، اور باہمی تعاون پر مبنی علاقائی نظام تشکیل دے، جو مشترکہ سلامتی کے مفادات اور علاقائی یکجہتی پر مبنی ہو۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنے خطاب میں خطے میں امن، استحکام اور تعمیری کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ درپیش چیلنجز کے تناظر میں اسٹریٹجک مکالمہ اور باہمی اعتماد اہمیت کا حامل ہے۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان خطے کے محفوظ اور خوشحال مستقبل کیلئے پر عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی خطرات، پیچیدہ ہائبرڈ چیلنجز میں باہمی فوجی تعاون اشد ضروری ہے۔مزید اہم خبریں
-
جب تک اپنی قوم کو غلامی کی زنجیروں سے آزاد نہیں کروا لیتا، اسی طرح ڈٹ کر کھڑا رہوں گا
-
فوج کا جنگ جیتنے سے عالمی سطح پروقار بلند ہوا، جس سے گالم گلوچ کا کارخانہ بند ہوگیا
-
میدانی علاقوں سے شمالی علاقوں میں گرمیوں میں درجہ حرات میں دوگنا اضافہ ہورہا ہے
-
ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز کا بدترین تعطل
-
2024ء: عالمی تنازعات میں ریکارڈ 383 امدادی کارکن ہلاک
-
پاکستان کے عوام عالمی ماحولیاتی بحران کے ذمہ دار نہیں لیکن پھر بھی بھاری قیمت ادا کررہے ہیں
-
کراچی میں پیپلز بس سروس بھی بند کر دی گئی
-
سندھ حکومت کا بارشوں کے باعث کل کراچی میں سکول بند کرنے کا اعلان
-
اسلامی ریاست کی بنیاد سماجی انصاف پر ہے، احسن اقبال
-
ایل ڈی آئی آپریٹرز کے 80 ارب کے واجبات التوا کا شکار، پی ٹی اے خاموش تماشائی
-
سیلاب قدرتی آفت ہے جس سے نجات کیلئے رجوع الی اللہ کی سخت ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمن
-
وزیرِ اعظم کی خیبر پختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں آئندہ ایک ہفتہ بغیر لوڈ شیڈنگ کے مسلسل بجلی فراہم کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.