ٹنڈو الہیار :شہر میں غیر منصفانہ ترقیاتی کام اور اپوزیشن کو نظر انداز کرنے کے خلاف پاکستان راہ حق پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 26 جولائی 2025 23:02

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہیار کے بجٹ کے موقع پر اپوزیشن کونسلرز کی شہر میں غیر منصفانہ ترقیاتی کام اور اپوزیشن کو نظر انداز کرنے کے خلاف پاکستان راہ حق پارٹی ٹنڈوالہیار نے ٹنڈو سومرو روڈ سے جبکہ تحریک لبیک پاکستان نے ناگوری پلاٹ سے احتجاجی ریلی نکالی دونوں احتجاجی ریلیاں میونسپل کمیٹی آفیس ٹنڈوالہیار کے سامنے جمع ہوئیں جہاں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے راہ حق پارٹی سندھ کے رہنما سید سکندر شاہ ،تحریک لبیک پاکستان کے ضلعی امیر عبدالجبار مغل،راہ حق پارٹی کے کونسلر سید موسی شاہ،تحریک لبیک پاکستان کے کونسلر فیصل قائمی،تحریک لبیک پاکستان کے کونسلر سرور مغل،سنی رابطہ کونسل کے ضلعی جنرل سیکرٹری کلیم اللہ قائم خانی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آج پر امن ریلیاں نکال کر حکمرانوں کو متوجہ کیا ہے اگر ہمارے مسائل حل نہ ہوئے تو اگست کے مہینے میں کیریا شاخ پر تاریخی احتجاجی دھرنا دیں گے میونسپل کمیٹی کے بجٹ کے خلاف اینٹی کرپشن کورٹ سے بھی رجوع کریں گے اس کے لئے ہم نے وکلا کا پینل تشکیل دے دیا ہے مطالبات کی منظوری کے لئے گو چیئرمین گو تحریک بھی شروع کی جاسکتی ہے بجٹ اجلاس میں اکثریت کی بنیاد پر ہمارے کونسلرز کو ہراساں کیا گیا ہے یہ غیر جمہوری رویہ ہے جان بوجھ کر وارڈ 19 کو نظر انداز کیا جارہا ہے وارڈ نمبر 19 مسائل کا گڑھ بن رہا ہے ، بلدیہ ان مسائل کو حل کرے اجلاس میں ہماری بات نہیں سنی گئی اس لئے سڑکوں پر نکلے ہیں وارڈ نمبر 16 کے عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے جمہوری جماعتوں کا غیر جمہوری رویہ افسوسناک ہے وارڈ میں کام نہ ہوا تو احتجاج جاری رہے گا ہم پر امن لوگ ہیں پر امن جدوجہد کے زریعے ہی آگے بڑھ رہے ہیں ہماری شرافت کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے بجٹ اجلاس میں اپوزیشن پر ہلڑ بازی کا الزام غلط ہے اکثریت کی بنیاد پر اجلاس میں ہماری آواز کو دبایا گیا جو سراسر ناانصافی ہے اس ناانصافی کے خلاف ہمارا احتجاج جاری رہے گا ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں راہ حق پارٹی اور تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔