مولاناہدایت الرحمان بلوچ کی قیادت میں لانگ مارچ ملتان پہنچ گیا

ہفتہ 26 جولائی 2025 21:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء) جماعت اسلامی کا کوئٹہ سے اسلام آباد کے لیے بلوچستان کے حقوق کے حصول لاقانونیت بدامنی بارڈربندش،لاپتہ افراد لاشوں کی برآمدگی سی پیک ثمرات سے محرومی سیکورٹی فورسزکے منفی رویے بدامنی کے خلاف مولاناہدایت الرحمان بلوچ کی قیادت میں لانگ مارچ جمعہ کی شام لورالائی ہفتہ کی شام درجنوں رکاوٹیں ہتھکنڈے توڑکرملتان پہنچ گیا۔

اس دوران ایف سی پولیس لیویزحکومت وسیکورٹی فورسزکی جانب سے چیک پوسٹوں ایک ضلع سے دوسرے ضلع پہنچنے پراجازت نہ ملنے کاکہہ قافلے کوگھنٹوں روکے رکھا۔بعض جگوں پردھکم پھیل کامظاہرہ بھی کیاگیاجس پرمولاناہدایت الرحمان بلوچ نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اسمبلی میں تحریک استحقاق لانے کہا۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے علاقوں کچلاک بوستان خانوزئی مسلم باغ قلعہ سیف اللہ لورالائی میختررکنی ماہیل راڑہ شم کنگری سمیت پنجاب کے فورٹ منرومیں علاقے کے عوام جماعت اسلامی کے کارکنان نے بھرپوراستقبال قائدین پرپھول نچھاورکیے جگہ جگہ استقبالی تقاریب سے جماعت اسلامی کے صوبائی امیرمولانا ہدایت الرحمان بلوچ عبدالمتین اخوندزادہ مرتضی خان کاکڑ زاہداختربلوچ ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے حکمران وزیراعلیٰ گونرصوبائی حکومت بے اختیارہیں ہم جائزمطالبات لیکرجائز حقوق کیلئے محسن نقوی کے پاس اسلام آباد جارہے ہیں ۔

پل ڈاٹ چوک پربہت بڑے استقبالی جلسے سے امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ امیرجماعت اسلامی پنجاب سیدذیشان اختر،پروفیسر رشیداختر ودیگرنے خطاب میں کہاکہ پنجاب وبلوچستان ریاستی مظالم کے خلاف ایک ہے ، بلوچستان میں سیاسی جمہوری حقوق کیلئے احتجاج پرکیوں پابندی ہے بلوچستان والے پرامن جمہوری لوگ ہیں ہمیں غدارکیوں سمجھا جارہا ہے بلوچستان کے عوام سے زیادتیاں بندکی جائے لاپتہ افراد کو بازیاب ،بارڈرزکھولے جائیں ۔