کسی اور قوم کی ثقافت ہم پر نہ تھوپی جائے،شہریوں کو اجرک والی نمبر پلیٹس زبردستی لگانے پرمجبور نہ کیا جائے،آفاق احمد

یہ شہریوں کی مرضی ہونی چاہیے وہ پاکستانی جھنڈے یا اجرک والی نمبر پلیٹ لگائیں،حکومت کراچی میں مخدوش عمارتیں خالی کرانے سے پہلے ان کے مکینوں کو متبادل رہائش فراہم کرے،چیئرمین مہاجرقومی موومنٹ

اتوار 27 جولائی 2025 22:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ کسی اور قوم کی ثقافت ہم پر نہ تھوپی جائے،شہریوں کو اجرک والی نمبر پلیٹس زبردستی لگانے پرمجبور نہ کیا جائے۔یہ شہریوں کی مرضی ہونی چاہیے وہ پاکستانی جھنڈے یا اجرک والی نمبر پلیٹ لگائیں۔حکومت کراچی میں مخدوش عمارتیں خالی کرانے سے پہلے ان کے مکینوں کو متبادل رہائش فراہم کرے۔

وہ اتوار کو سمن آباد میں پارٹی دفتر میں نیاز امام حسین کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔نیاز امام حسین میں میں پارٹی رہنمائوں کارکنان ۔کئی سیاستدانوں، سول سوسائٹی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ کراچی ڈویژن کے آفس میں نیاز امام حسین کا اہتمام کیا۔

(جاری ہے)

جس میں آنے والے سیاسی رہنمائوں اور تاجر شخصیات کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت شہر کے مسائل سنگین ہیں۔نمبر پلیٹس پر میری جماعت کا واضع موقف ہے کہ پہلے پیسے ادا کرنے بعد دوبارہ پیسے لینا ظلم ہے۔کینالز کے خلاف قوم پرستوں کی جانب سے لگائے گئے احتجاجی کیمپ پر گیا تو مجھے بھی سندھی اجرک پہنائی گئی۔ ہم تمام قومیتوں کے کلچر کا احترام کرتے ہیں۔ ہمارامطالبہ یہ ہے کہ حکومت زبردستی نمبر پلیٹس لگانے پر عوام کو مجبور نہ کرے۔

آفاق احمد نے کہا کہ شہر قائد میں ڈکیتی کی وارداتوں میں روزانہ شہریوں کو قتل کیا جارہا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔حکومت نمبر پلیٹ کے پیچھے پڑی ہوئی ہے ۔پارکنگ کا معاملہ بھی سنگین ہے ۔میئر کراچی کہتا ہیکہ پارکنگ فری کردی گئی ہے۔ مگر دوسری جانب سڑکوں پر کھلے عام پارکنگ مافیا لوگوں کو لوٹ رہا ہے۔آفاق احمد نے کہا کہ اس شہر کو قانونی طریقے سے چلایا جائے اور یہاں رہنے والوں کو انسان سمجھا جائے۔

انہوں نے کہا ک کراچی مین 365 کچی آبادیاں جو حساس ہیں۔جہاں بیشتر مقامات پر ہم جاہی نہیں سکتے ہیں۔ان میں بیشتر علاقوں میں حکومت کی رٹ نہیں ہے۔حکومت کو چاہیے کہ ان کچی آبادیوں میں زمین کی دستاویزات بنائیں۔انہوں نے کہا ک کراچی میں بھتہ مافیا ختم ہونی چاہیے۔ آفاق احمد نے کہا کہ لیاری کے علاقہ میں جو عمارتیں منہدم ہوئی ہیں۔ان عمارتوں کی منظوری میں پیپلز پارٹی کے لوگ شامل ہیں ۔یہ کہہ کر مخدوش عمارت لیاری میں زمین بوس ہوئی پھر شہر بھر میں مختلف مخدوش عمارتیں قرار دے دی گئیں۔ شہر میں اگر کوئی مخدوش عمارت خالی کروا رہے ہیں تو مکینوں کو متبادل جگہ دیں ورنہ لوگ سڑکوں پر رہنے پر مجبور ہوں گے۔ حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں اپنے رویہ کو تبدیل کریں۔