حکومت نے شوگر انڈسٹری کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، حتمی مسودہ تیار وزیراعظم کوآئندہ ہفتے پیش کیا جائیگا
نئے مجوزہ فریم ورک کے تحت5 لاکھ ٹن چینی کا بفر سٹاک حکومت کے پاس ہوگا جبکہ بقیہ مارکیٹ معاملات نجی شعبہ خود سنبھالے گا،حکومت چینی کی پیداوار، قیمتوں یا فروخت میں کوئی مداخلت نہیں کرے گی
فیصل علوی
بدھ 30 جولائی 2025
13:39
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق نئے مجوزہ فریم ورک کے تحت حکومت صرف ایک ماہ کی چینی کی کھپت کے برابر بفر سٹاک (چینی کے ذخائر) رکھنے کی اجازت دے گی جو ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے منظم کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ چینی کی قیمتوں اور ترسیل میں کسی قسم کی سرکاری مداخلت نہیں کی جائے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ ڈی ریگولیشن سے نہ صرف مارکیٹ میں مسابقت بڑھے گی بلکہ کسان کو گنے کے بہتر نرخ بھی مل سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق چینی کی وافر مقدار پیدا کرکے نہ صرف ملکی ضروریات پوری کی جائیں گی بلکہ برآمد کے ذریعے ملک کو قیمتی زرمبادلہ بھی حاصل ہوگا۔تجاویز کے مطابق اگر چینی کی قیمتیں قابو میں نہ آئیں تو حکومت سبسڈی کے حجم میں اضافہ کر سکتی ہے تاکہ صارفین کو ریلیف دیا جا سکے۔ ڈی ریگولیشن کے بعد چینی کی قیمتیں قابو سے باہر ہوئیں، تو حکومت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سبسڈی کا حجم بڑھانے پر غور کرے گی تاکہ کم آمدنی والے افراد کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔حکام کا کہنا ہے کہ ڈی ریگولیشن سے نہ صرف مارکیٹ میں مسابقت بڑھے گی بلکہ کسان کو گنے کے بہتر نرخ بھی مل سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق چینی کی وافر مقدار پیدا کرکے نہ صرف ملکی ضروریات پوری کی جائیں گی بلکہ برآمد کے ذریعے ملک کو قیمتی زرمبادلہ بھی حاصل ہوگا۔شوگر ملز کی موجودہ صلاحیت تقریباً 50 فیصد ہے، جسے بڑھا کر 70 فیصد تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف ملکی چینی کی ضروریات پوری ہوں گی، بلکہ اضافی 2.5 ملین ٹن چینی بھی پیدا کی جا سکے گی، جس سے تقریباً 1.5 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہونے کی توقع ہے۔مستقبل میں، نجی شعبہ چینی کی مارکیٹ کو خود ریگولیٹ کرے گا جبکہ حکومت صرف اسٹریٹجک ریزرو (بفر سٹاک) کی حد تک اپنا کردار ادا کرے گی۔حکومت کا ہدف ہے کہ شوگر ملز کی پیداواری صلاحیت 50 فیصد سے بڑھا کر 70 فیصد تک کی جائے جس سے سالانہ 2.5 ملین ٹن اضافی چینی تیار کی جا سکے گی۔ یہ اضافی چینی برآمد کر کے تقریباً 1.5 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کرنے کی توقع ہے۔مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کا عمران خان کی رہائی کیلئے جلسے جلوسوں کا اعلان
-
سابق چیئرمین نادرا طارق ملک دنیا کے 25 ماہر ترین افراد میں شامل
-
ایران جنگ سے بھارت کی دوا سازی کی صنعت بھی متاثر
-
ٹرمپ کا بڑا فیصلہ: جرمنی سے پانچ ہزار امریکی فوجیوں کی واپسی
-
سوشل میڈیا کمپنیوں کی پاکستان میں رجسٹریشن میں عدم دلچسپی
-
ابوظہبی میں پاکستانی سفارتخانے کی پاسپورٹ سروس عارضی طور پر معطل
-
ایران اور امریکہ کے درمیان براہِ راست جنگ کے دوبارہ آغاز کا خدشہ
-
ججز کی دیانتداری یا ارادوں پر ہلکے انداز میں سوال یا اعتراض نہیں اٹھایا جا سکتا، جسٹس سرفراز ڈوگر
-
پنجاب حکومت نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کے ڈیزائن کی منظوری دیدی
-
عوام راج تحریک ہی وہ پلیٹ فارم ہے جو عمران خان کو رہا کرا سکتا ہے، اقرارالحسن
-
موبائل فون کمپنیوں نے بھی لاگت بڑھنے کا جواز بنا کر قیمتوں میں اضافہ کر دیا
-
جنونی شخص کی خاتون سمیت 2 بچوں کو قتل کرکے خودکشی، دو بچے زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.