
پاکستان پہلی بار امریکا سے تیل درآمد کرے گا، سینرجیکو نے معاہدہ کرلیا
جمعہ 1 اگست 2025 17:49
(جاری ہے)
اسامہ قریشی نے بتایا کہ یہ معاہدہ کئی ماہ کی مذاکراتی کوششوں کے بعد طے پایا جو اپریل میں شروع ہوئی تھیں، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی درآمدات پر 29 فیصد محصولات عائد کرنے کی دھمکی دی تھی۔
گزشتہ روز پاکستان نے امریکا کے ساتھ ہونے والے تجارتی معاہدے کو سراہا، جو اس کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے اور کہا کہ اس معاہدے سے سرمایہ کاری بڑھے گی، وائٹ ہاؤس نے جمعرات کو ہی اعلان کیا تھا کہ امریکا پاکستان سے درآمدات پر 19 فیصد محصول وصول کرے گا۔اسامہ قریشی کے مطابق اپریل میں محصولات کی دھمکی کے بعد پاکستان کی وزارتِ خزانہ اور وزارتِ پٹرولیم نے مقامی ریفائنریز کو امریکی تیل درآمد کرنے کی ہدایت کی، وٹول نے فوری طور پر تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔چین کا قریبی اتحادی پاکستان، ٹرمپ کی جانب سے محصولات کی دھمکی کے بعد امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر بنا رہا ہے، اسلام آباد نے حالیہ پاک-بھارت کشیدگی ختم کرنے میں امریکی سفارتی کردار کا کریڈٹ دیا ہے اور ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا ہے۔تیل پاکستان کی سب سے بڑی درآمد ہے اور 30 جون 2025 کو ختم ہونے والے مالی سال میں اس کی مالیت 11.3 ارب ڈالر رہی، جو کل درآمدی بل کا تقریباً پانچواں حصہ ہے۔یہ معاہدہ پاکستان کو خام تیل کے ذرائع متنوع بنانے اور مشرقِ وسطیٰ کے سپلائرز پر انحصار کم کرنے میں مدد دے گا، جو اس وقت تقریباً تمام تیل فراہم کرتے ہیں۔اسامہ قریشی نے کہا کہ ڈبلیو ٹی ایف کا ریفائننگ مارجن خلیجی گریڈز کے برابر ہے اور اس میں کسی قسم کی ملاوٹ اور ریفائنری میں کسی تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے’۔سینرجیکو یومیہ ایک لاکھ 56 ہزار بیرل خام تیل ریفائن کر سکتی ہے اور کراچی کے قریب ملک کا واحد سنگل پوائنٹ مورنگ ٹرمینل چلاتی ہے جو اسے بڑے جہاز سنبھالنے کے قابل بناتا ہے جبکہ پاکستان کی دیگر ریفائنریاں ایسا نہیں کر سکتیں۔کمپنی کا منصوبہ ہے کہ اگلے 5 سے 6 سال میں دوسرا آف شور ٹرمینل بھی لگایا جائے تاکہ زیادہ یا بڑے کارگوز سنبھالے جا سکیں اور ریفائنری کو اپ گریڈ کیا جا سکے۔یہ ریفائنری فی الحال کمزور مقامی طلب کے باعث 30 سے 35 فیصد اوسط صلاحیت پر چل رہی ہے لیکن تیل کی مصنوعات کی کھپت میں اضافے کیلئے پرامید ہے۔اسامہ قریشی نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ جیسے جیسے مقامی طلب بڑھے گی اور مقامی پیداوار کو درآمدی ایندھن پر فوقیت دی جائے گی، ریفائنری کے چلنے کی شرح بھی بڑھے گی۔ٹرمپ نے بدھ کو کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ مل کر اس کے تیل کے وسیع ذخائر کی ترقی میں بھی تعاون کرے گا، تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔مزید اہم خبریں
-
بنوں میں دہشتگردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، اہلکار شہید، 3 حملہ آور مارے گئے
-
مسلسل دوسرے روز ملک کے کئی علاقے شدید زلزلے سے لرز گئے
-
خیبرپختونخواہ اور قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن کی ہرگز اجازت نہیں دینی چاہیئے
-
عمران خان کے بیٹوں نے اگر ویزہ اپلائی کیا ہے توٹریکنگ نمبر دیں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی
-
علی امین گنڈاپور اگر صوبے میں امن وامان قائم نہیں کرسکتے تو استعفا دے دینا چاہیئے
-
بے شک حکومت تمام اپوزیشن کو سزائیں دے کر ضمنی الیکشن بھی جیت جائے، تو پھر بھی یہ ملک نہیں چلے گا
-
جے یوآئی ف تحریک تحفظ آئین یا کسی اورالائنس کا حصہ تھی اور نہ ہے
-
گلگت بلتستان میں 5اگست سے 7اگست تک موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ متوقع ،ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
-
اپوزیشن میں ہوتے ہو تو "ووٹ کو عزت دو", حکومت میں آکر کہتے ہو میں بھول گیا
-
پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں مزید تیزی آگئی
-
شوگر مافیا کے خلاف کریک ڈائون کے باوجود چینی سرکاری قیمت پر فروخت شروع نہ ہوسکی
-
کسان اتحاد کا احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.