آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کے فتح حاصل کرنے کے باعث پاکستانی پاسپورٹ کی اہمیت بڑھ گئی ،گورنر پنجاب

جمعہ 1 اگست 2025 20:00

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کے فتح حاصل کرنے کے باعث پاکستانی پاسپورٹ کی اہمیت بڑھ گئی ،بھارت کو شکست دینے میں پاک فوج ،تمام سیاسی پارٹیاں اور عوام ایک پیج پر تھے ،بھارت کو عبرتناک شکست دینے پر مودی مسلسل تذلیل کا شکارہے جبکہ امریکی صدر 27 بار پاکستان کی تعریف کرچکا،9 مئی پر کوئی دو رائے نہیں، یہ ملک دشمنی تھی ،پاکستان کے اداروں اور تنصیبات پر حملہ کرنے والا سیاسی کارکن ہو یا لیڈر سزا ملنی چاہیے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ایم پی اے نواب شہر یار خاں خاکوانی کی رہائشگاہ شفقت پیلس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے کسان ،مزدور اور سرکاری ملازمین کو ہمیشہ ریلیف دیا ،کارکنان پنجاب میں پیپلز پارٹی کو اقتدار میں لانے کے لیے تیاری کریں ۔گورنر پنجاب نے وکلاء ،پیپلز پارٹی کےکارکنان اور سول سوسائٹی سے ملاقاتیں بھی کیں ۔