کشمیری قوم بھارت سے آزادی چاہتی ہے بھارت کشمیری قوم کو غلام نہیں بنا سکتا ،سردار جاوید ایوب

بھارت میں مسلمانوں سمیت ،کسانوں ،اور دوسرے قوموں کے لوگ محفوط نہیں ہیں،وزیر وائلڈ لائف ، فشریز و ترقیاتی ادارہ

اتوار 3 اگست 2025 13:45

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2025ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر وائلڈ لائف فشریز ترقیاتی ادارہ سردار جاوید ایوب ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ بھارت اقوام متحدہ کے چارٹر ، سیکورٹی کونسل کی قراردادوں ، پنڈت جواہر لعل نہرو کے وعدوں پر پورا نہ اترا تو وہ اپنی سالمیت خود پارہ پارہ کردے گا۔

تحریک آزاد ی کشمیر نہ تو زمینی جھگڑا ہے نہ مذہبی تنازعہ اور علیحدگی کی جدوجہد ہے ۔ یہ خود رو پودوں کی طرح اگنے والی جمہوری تحریک ہے ۔ بھارت نے آرٹیکل 370اور دفعہ 35اے میں ترمیم کے بعد تیس لاکھ غیر ریاستی باشندوں کو ریاستی حقوق دیئے جو اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی بھیانک سازش ہے لیکن اس کے باوجود کشمیری مردو خواتین ، نوجوان ، سروں کی فصلیں کٹوا کر کفن کا لباس زیب تن کرتے ہوئے پاکستان سے رشتہ کیا ۔

(جاری ہے)

لاالہ الا اللہ کا نعرہ بلند کرتے ہیں جو بھارت کی پسپائی اور آزادی کے مقدس مشن کی ضمانت ہے کشمیری قوم بھارت سے آزادی چاہتی ہے بھارت کشمیری قوم کو غلام نہیں بنا سکتا ،موددی ایک دہشت گرد ہے جو مظلوم کشمیری عوام کو بندوق کے زور پر اپنا غلام بنانا چاہتا ہے ،اقوام متحدہ او آئی سی کو نیند سے جاگنا ہوگا ،کشمیری عوام پر بھارت مظالم ڈھارہا ہے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر کے ہندووں کی آباد کاری کر رہا ،مظلوم کشمیری عوام پر مظالم کا نوٹس لیں ،جنوبی ایشاء میں امن کے لیئے کشمیریوں کو آزادی ،اور بھارت کے خلاف کاروائی کی جائے ،بھارت میں مسلمانوں سمیت ،کسانوں ،اور دوسرے قوموں کے لوگ محفوط نہیں ہیںوزیر وائلڈ لائف ، فشریز و ترقیاتی ادارہ سردار جاوید ایوب نے کہا کہ 9لاکھ قابض بھارتی افواج ، پیرا ملٹری ٹروپس کے مظالم ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ، حریت رہنمائوں کی بلا جواز گرفتاریاں ، بھارت کے جمہوری اور سیکولر ازم کے دعوئوں پر کلنک کا ٹیکہ ہیں ۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سوا ارب سے زائد آبادی کیلئے روس کے گورباچوف ثابت ہونگے۔ پاکستان اور آزاد کشمیر پر حملے کی دھمکیاں دینا ان کی اپنی افواج کے لئے شمشان گھاٹ کی نئی تاریخ رقم کرنے کے مترادف ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بہادر افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی آزادی کے لئے تین جنگیں لڑی اور آج بھی وہ قربانیوں کا تسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں جس کی بناء پر پوری قوم ان کے شانہ بشانہ بھی ہے اور انہیں مضبوط ، خوشحال ، جمہوری پاکستان کا نشان منزل تصور کرتے ہیں ۔