معرکہ حق نے آزادی اور اس کے جشن کی اہمیت کو بڑھا دیا،پوری قوم جشن آزادی اور معرکہ حق کی فتح کا جشن منار ہی ہے‘ مقررین
وطن عزیز پاکستان اللہ تعالی کے حکم سے اسلام اور کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا جو لاکھوں انسانوں کی قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا
افواج پاکستان نے بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کے دل جیت لیے
الحمداللہ،پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،ہرآنے والا دن ملک کے دفاع کو مضبوط بنا رہا ہے،پاکستان عالم اسلام کا قلعہ ہے
ہمارے سپہ سالار فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر نے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا،چند گھنٹوں میں دشمن کا غرور خاک میں ملادیا
تمام علما کرام اور پوری قوم پاکستان کی سلامتی و تحفظ اور دفاع کیلئے افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے
پوری قوم شہدا پاکستان اور معرکہ حق بنیان مرصوص کی فتح عظیم پر افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کو سلام و خراج تحسین پیش کرتی ہے
قومی استحکام پاکستان کانفرنس سے مولانا عبدالخبیرآزاد،سلمان رفیق،سرداررمیش سنگھ اروڑہ،سید طاہررضا بخاری،مجیب الرحمن شامی و دیگر کا خطاب
پیر 4 اگست 2025
21:30
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)مجلس علما ء پاکستان کے زیراہتمام نجی ہوٹل میں قومی استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیاجس میں جشن آزادی اور معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی عظیم فتح پر خوشی اور اپنی بہادر مسلح افواج کی قربانیوں اور شہدا پاکستان کو سلام و خراج تحسین پیش کیاگیا،کانفرنس میں میزبانی و قیادت چیئرمین مرکزی ریت ہلال کمیٹی پاکستان /خطیب وامام بادشاہی مسجد لاہور مولانا سید محمد عبدالخبیرآزاد نے فرمائی،جبکہ کانفرنس کے مہمانان خصوصی جن میں صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق،صوبائی وزیر انسانی حقوق پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ تھے،مہمانان گرامی میں سیکرٹری و چیف ایڈمنسٹریٹر مذہبی امور اوقاف پنجاب ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری،سیکرٹری انسانی حقوق پنجاب فرید احمد تارڑ،معروف سینئرصحافی تجزیہ نگار مجیب الرحمن شامی تھے،کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے جید علما کرام و مشائخ عظام اور دیگر مذاہب عالم کے راہنما جن میں بشپ ندیم کامران،علامہ زبیراحمد ظہیر،علامہ سبطین اکبر،مفتی محمد رمضان سیالوی،حافظ اسد عبید،مفتی فتح محمد راشدی،علامہ عبدالوہاب روپڑی،قاضی عبدالغفار قادری،حافظ سید کاظم رضا نقوی،مفتی سید عاشق حسین شاہ،مولانا احسان اللہ تبسم،علامہ نعیم بادشاہ،پیرولی اللہ شاہ بخاری،ڈاکٹر مختیار احمد ندیم،مولانا ایوب خان ثاقب،حافظ خالد حسن،مولانا عزیز الرحمن ثانی،پیر رضوان نفیس،مولانا ڈاکٹر سرفراز اعوان،پروفیسر ظفراللہ شفیق،علامہ شکیل الرحمن ناصر،میرآصف اکبر قادری،شیخ ابوہریرہ اجمل خان،انجینئرحارث ڈار،مولانا اسحاق ساقی،مولانا غلام مصطفی ثاقب،مفتی شفیق اعوان،مولانا اسد اللہ فاروق،حافظ نعمان حامد،قاری وسیم اللہ امین،قاری عبداللہ مدنی،پنڈت بھگت لعل کھوکھر،پنڈت راون جی،صاحبزادہ سید عبدالقدیرآزاد،صاحبزدہ سید عبدالبصیرآزاد،پروفیسر ظفراللہ جان و دیگر حضرات بڑی کثیرتعداد میں شریک تھے،خواجہ سلمان رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں مولانا سید محمد عبدالخبیرآزاد کو قومی استحکام پاکستان کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں،انہوںنے کہا کہ آزادی اللہ تعالی کی نعمت عظمی ہے جس پر ہم اللہ تعالی کا شکر ادا رکرتے ہیں،وطن عزیز پاکستان کو اتحاد ووحدت،مذہبی ہم آہنگی،رواداری،امن،اخوت محبت،بھائی چارہ،استحکام اور قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے،ہم ملک دشمن طاقتوں کی تمام سازشوں کو ملکر ناکام بنائیں گے،سفیرامن مولانا سید محمد عبدالخبیرآزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پاکستان اللہ تعالی کے حکم سے اسلام اور کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا جو لاکھوں انسانوں کی قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا،پاکستان کی سلامتی،ترقی وخوشحالی اور حفاظت کیلئے من حیث القوم ہم سب کی ذمہ دار ی ہے،پاکستان کو بنانے میں لاکھوں انسانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے،آج پاکستان کو بچانے کیلئے ہمیں بیدار رہنا ہوگا،ہمارا ازلی دشمن ہمسایہ ملک بھارت مودی پاکستان میں دہشت گردی،بدامنی اور فرقہ واریت کو ہوادے کر لسانیت کے نام پر ہمیں آپس میں لڑانا چاہتا ہے،افواج پاکستان اور ہمارے قومی سلامتی کے اداروں نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کے دل جیت لیے،معرکہ حق نے آزادی اور اس کے جشن کی اہمیت کو بڑھا دیا،آج پوری قوم جشن آزادی اور معرکہ حق کی فتح کا جشن منار ہی ہے،ہمارے سپہ سالار فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر نے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا،چند گھنٹوں میں دشمن کا غرور خاک میں ملادیا،اور بھارت کا جنگی جنون ختم ہوگیا،مودی قصاب کو دنیا نے رسوا ہوتے دیکھا،مولانا آزاد نے کہا کہ پاکستان عالم اسلام کا قلعہ ہے،پوری امت مسلمہ کی دعائیں پاکستان کے ساتھ ہیں،سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سلامتی و تحفظ کیلئے ہم سب ایک ہیں،انڈین حکومت ہمیشہ اقلیتوں کو نقصان پہنچانے اور پاکستان کے خلاف سازشوں میں ملوث رہتی ہے،مودی کا ناپاک ایجنڈا پاکستان میں نہیں چلنے دیں گے،ہم افواج پاکستان کے ساتھ ملکر بھارت مودی کو منہ توڑ جواب دیں گے،ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری و دیگرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی اورفتح معرکہ حق کا جشن پورے ملک میں اور تمام مدارس و مساجد و دیگر عبادت گاہوں میں جوش و خروش سے منایاجارہاہے،تمام علما کرام اور پوری قوم پاکستان کی سلامتی و تحفظ اور دفاع کیلئے افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،پوری قوم شہدا پاکستان اور معرکہ حق بنیان مرصوص کی فتح عظیم پر افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کو سلام و خراج تحسین پیش کرتی ہے، الحمداللہ،پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،ہرآنے والا دن ملک کے دفاع کو مضبوط بنا رہا ہے،پاکستان کی حفاظت کرنا ہم جانتے ہیں،افواج پاکستان نے اپنی بہادری سے پوری قوم کا سرفخرسے بلند کرلیا،پاک فوج ہمار ا فخر ہے،اللہ تعالی ہمارے وطن عزیز پاکستان کی حفاظت فرمائے،آخر میں تمام مکاتب فکرکے جید علما کرام اور دیگر مذاہب عالم کے راہنماں نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کراظہار یکجہتی کی،اور پاکستان زندہ باد،پاک فوج پائندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے، کانفرنس کے اختتام پرعالم اسلام کے اتحاد،حرمین شریفین کے تحفظ،ملکی سلامتی ترقی و خوشحالی،استحکام پاکستان،مقبوضہ کشمیر اور غزہ و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔