کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارتی ریاستی دہشتگردی کا بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں ،میر سلیم احمد کھوسہ

منگل 5 اگست 2025 18:48

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر صوبائی وزیر میر سلیم احمد خان کھوسہ نے پانچ اگست "یومِ استحصال کشمیر" کے موقع پر اپنے بیان میں کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے جو غیر آئینی اقدام اٹھایا وہ نہ صرف کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق پر حملہ ہے بلکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارتی ریاستی دہشتگردی کا بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں اور آج بھی آزادی کی جدوجہد میں ڈٹے ہوئے ہیں۔ میر سلیم احمد کھوسہ نے زور دیا کہ بھارت کا پانچ اگست کا اقدام مکمل طور پر غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے، جسے عالمی برادری کو مسترد کرنا چاہیے۔انہوں نے عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دلوانے میں کردار ادا کریں۔میر سلیم احمد خان کھوسہ نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔\378