ادارہ نظریہ پاکستان کے وفد کی مزار قائد پر حاضری فاتحہ خوانی ،پھول چڑھائے

منگل 5 اگست 2025 21:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)ادارہ نظریہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری ناہید عمران گل ،ڈپٹی سیکرٹری پروگرامز اینڈ کوارڈینیشن محمد سیف اللہ چوہدری، بورڈ آف گورننس کے رکن رانا اشفاق رسول خان، سماجی رہنما محمد اسلم فاروقی، اظہر مقبول شاہ ایڈوکیٹ، معین چشتی، پرویز عالم و دیگر نے وفد کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی بعد ازاں وفد نے مزار قائد سے ملحقہ تحریک جدوجہد آزادی پاکستان کے اکابرین بانی پاکستان کے رفیق خاص قائد ملت شہید خان لیاقت علی خان،مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح ، نور الامین اور دیگر رہنماں کی قبروں پر بھی حاضری دی پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے ان کی قومی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا دریں اثناوفد نے مزار قائد سے باہر آ کر یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا اور نہتے کشمیری عوام بھارتی مظالم سے نجات حاصل کر کے جلد آزاد فضاں میں سانس لیں گے۔