نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت متحدہ عرب امارات اور اس کے اداروں سے سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو کی ترقی کے لیے کمیٹی کا اجلاس

منگل 5 اگست 2025 22:53

نائب وزیراعظم   محمد اسحاق ڈار  کی زیر صدارت متحدہ عرب امارات اور اس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات اور اس کے اداروں سے سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو کی ترقی کے لیے کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق اجلاس میں وزارت خزانہ، توانائی، پٹرولیم، اقتصادی امور، خارجہ امور، نجکاری، ایس آئی ایف سی، پنجاب انرجی ڈیپارٹمنٹ، فوجی فاؤنڈیشن اور اٹارنی جنرل برانچ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے باہمی مفاد کے لیے متحدہ عرب امارات سے سرمایہ کاری کے بہاؤ کو آسان بنانے اور تیز کرنے کے لیے ترجیحی شعبوں کی نشاندہی، کلیدی چیلنجزسے نمٹنے اور ایجنسیوں کے درمیان رابطہ کاری کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے طویل المدتی اقتصادی تعاون کے فروغ اور پاکستان کی سرمایہ کاری کی مکمل صلاحیت کا ادراک کرنے پر حکومت کی توجہ پر زور دیا۔