
یوم استحصال کے حوالے سےوزیراطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ کی جانب سے قرار داد پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔
منگل 5 اگست 2025 23:01
(جاری ہے)
ہندوستان مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کا استحصال کر کے اور کشمیریوں کا حق مار کر ہند وؤں کو جعلی ڈومیسائل دے کر مقبوضہ جموں وکشمیر میں بسا کر ریاست کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کے ایجنڈے پر گامزن ہے۔
قرار داد میں کہا گیا کہ کشمیریوں نے بدترین کرفیو کی پابندیوں کا سامنا کرتے ہوئے جس عزم و حوصلے کی اعلی مثال قائم کی ہے وہ رہتی دنیا کے لیے ایک نظیر رہے گی اور شاید یہ دنیا کا واحد کرفیو ہے جس کی معیاد کا تعین نہیں ہے، کشمیری قابض فورسز کے ہاتھوں محصور ہیں لیکن ان کے دل آزاد ہیں اور جب بھی موقع ملتا ہے مقبوضہ جموں و کشمیر سے '' پاکستان زندہ باد'' کی صدا سنائی دیتی ہے۔ کشمیری عوام کی جرات اور قربانیوں نے ہندوستان کے مذموم منصوبوں کوناکام بنایا ہے۔ اجلاس مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کو سلام عقیدت پیش کرتا ہے۔ اجلاس واضح کرتا ہے کہ یاسین ملک،سید شبیر شاہ، آسیہ اندرابی، مسرت عالم اور دیگر حریت قائدین قوم کے ہیروز ہیں جو قید و بند کی صعوبتوں، تشدد، جھوٹے مقدمات، دھونس دھمکی اور ہر طرح کے منفی ہتھکنڈوں کے باوجود اپنے موقف پر ثابت قدم ہیں۔ اجلاس تحریک آزادی کشمیر کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کرتا ہے کہ جس عظیم مقصد کے لیے شہداء نے اپنی جانیں قربان کیں اس کے حصول تک جدو جہد جاری رہے گی۔قرار داد میں کہا گیا کہ یہ اجلاس واضح کرتا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے یکطرفہ اور غیر آئینی، غیر قانونی اور غیر اخلاقی اقدامات سے مسئلہ کشمیر نہ تو ختم ہوسکتا ہے اور نہ اقوام متحدہ کی قراردادیں غیر موثر یا پرانی ہو سکتی ہیں۔قرار داد میں کہا گیا کہمقبوضہ جموں و کشمیر دنیا کا شاید واحد خطہ ہے جہاں کے انسان بنیادی انسانی حقوق کے بغیر زندگیاں گزار رہے ہیں۔ عالمی برادری کے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت مانگتے ہیں وہ استصواب رائے چاہتے ہیں لیکن اس کے جواب میں انہیں گولیاں ماری جاتی ہیں اور تشدد کیا جاتا ہے، ان کی نسل کشی کی جاتی ہے، انکی عورتوں کی عزتیں پامال کی جاتی ہیں، انہیں گھروں سے اٹھا کر قتل کر دیا جاتاہے، اس سے بڑا استحصال اور کیا ہوگا؟اجلاس ہندوستان اور اسکی ہمنوائی کرنے والی استحصالی قوتوں کو واضح پیغام دیتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں، بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں، قتل عام، نسل کشی اور ڈیموگرافی تبدیل کرنے جیسے تمام تر غاصبانہ ہتھکنڈے ناکام ہوں گے۔ بھارت کا یہ استحصالی نظام زیادہ دیر نہیں چلے گا اورانشاء اللہ کشمیر یوں کو ان کا حق آزادی ضرور ملے گا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.